قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ القصص

سورۃ القصص آیت ۴ کی تفسیر

Surah Qasas Ayat 4 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِى الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَآءَهُمْ وَيَسْتَحْىِۦ نِسَآءَهُمْ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ ٤

Inna Fir`awna `alaa fil ardi wa ja`ala ahlahaa shiya`ai yastad`ifu taaa`ifatam minhum yuzabbihu abnaaa`ahum wa yastahyee nisaaa`ahum; innahoo kaana minal mufsideen

ترجمہ (جالندھری)

کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلاَ﴾ استكبَر وتجبَّر ﴿فِي الأَرْضِ﴾ أرضِ مصرَ ﴿وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا﴾ فِرَقًا مختلفةً في خدمته ﴿يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِّنْهُمْ﴾ هم بنو إسرائيلَ ﴿يُذَبِّحُ أَبْنَاءهُمْ وَيَسْتَحْيِي نِسَاءهُمْ﴾ والسببُ في ذلك: أن كاهنًا قال له: يُولد مولودٌ في بني إسرائيل يذهبُ ملكُك على يدِه، فطمعَ بجهله أن يردَّ القدرَ ﴿إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِين﴾ فكذلك اجترأَ على خلقٍ كثيرٍ من أولادِ الأنبياء من بني إسرائيل.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یقیناً فرعون نے زمین میں سرکشی کر رکھی تھی۱ اور وہاں کے لوگوں کو گروه گروه بنا رکھا تھا<br>۲ اور ان میں سے ایک فرقہ کو کمزور کر رکھا تھا<br>۳ اور ان کے لڑکوں کو تو ذبح کر ڈالتا تھا<br>۴ اور ان کی لڑکیوں کو زنده چھوڑ دیتا تھا۔ بیشک وشبہ وه تھا ہی مفسدوں میں سے.

حواشی

(1) یعنی ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا تھا اور اپنے کو بڑا معبود کہلاتا تھا۔
(2) جن کے ذمے الگ الگ کام اور ڈیوٹیاں تھیں۔
(3) اس سے مراد بنی اسرائیل ہیں، جو اس وقت کی افضل ترین قوم تھی لیکن ابتلا وآزمائش کے طور پر فرعون کی غلام اور اس کی ستم رانیوں کا تختہ مشق بنی ہوئی تھی۔
(4) جس کی وجہ بعض نجومیوں کی یہ پیش گوئی تھی کہ بنی اسرائیل میں پیدا ہونے والے ایک بچے کے ہاتھوں فرعون کی ہلاکت اور اس کی سلطنت کا خاتمہ ہوگا۔ جس کا حل اس نے یہ نکالا کہ ہر پیدا ہونے والا اسرائیلی بچہ قتل کر دیا جائے۔ حالانکہ اس احمق نے یہ نہیں سوچا کہ اگر کاﮨﻦ سچا ہے تو ایسا یقیناً ہوکر رہے گا چاہے وہ بچے قتل کرواتا رہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہے تو قتل کروانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ (فتح القدیر) بعض کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی طرف سے یہ خوشخبری منتقل ہوتی چلی آرہی تھی کہ ان کی نسل سے ایک بچہ ہوگا جس کے ہاتھوں سلطنت مصر کی تباہی ہوگی۔ قبطیوں نے یہ بشارت بنی اسرائیل سے سنی اور فرعون کو اس سے آگاہ کر دیا جس پر اس نے بنی اسرائیل کے بچوں کو مروانا شروع کر دیا۔ (ابن کثیر)
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ