Wa maa kunta bijaanibil gharbiyyi iz qadainaaa ilaa Moosal amra wa maa kunta minash shaahideen
ترجمہ (جالندھری)
اور جب ہم نے موسٰی کی طرف حکم بھیجا تو تم (طور کی) غرب کی طرف نہیں تھے اور نہ اس واقعے کے دیکھنے والوں میں تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا كُنتَ﴾ يا محمدُ ﴿بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ﴾ أي: بجانبِ غروبِ الشمسِ من الطُّور، وهو الذي كان فيه الميقاتُ، حيث ناجى موسى ربَّه ﴿إِذْ قَضَيْنَا﴾ أي: عهِدْنا ﴿إِلَى مُوسَى الأَمْرَ﴾ بالرسالةِ إلى فرعونَ ﴿وَمَا كُنتَ مِنَ الشَّاهِدِين﴾ الحاضرينَ ذلك المقام، فتذكُرَه من ذاتِ نفسِك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور طور کے مغربی جانب جب کہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم احکام کی وحی پہنچائی تھی، نہ تو تو موجود تھا اور نہ تو دیکھنے والوں میں سے تھا.۱
حواشی
(1) یعنی کوہ طور پر جب ہم نے موسیٰ (عليه السلام) سے کلام کیا اور اسے وحی ورسالت سے نوازا، اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) تو نہ وہاں موجود تھا اور نہ یہ منظر دیکھنے والوں میں سے تھا۔
بلکہ یہ غیب کی وہ باتیں ہیں جو ہم وحی کے ذریعے سے تجھے بتلا رہے ہیں جو اس بات کی دلیل ہیں کہ تو اللہ کا سچا پیغمبر ہے۔
کیونکہ نہ تو نے یہ باتیں کسی سے سیکھی ہیں نہ خود ہی ان کا مشاہدہ کیا ہے۔
یہ مضمون اور بھی متعدد جگہ بیان کیا گیا ہے۔
مثلاً سورہ آل عمران : 44 سورہ ھود: 49،100، سورہ یوسف : 102 سورہ طہ:99 وَغَيْرهَا مِنَ الآيَاتِ۔