Falammaa jaaa`ahumul haqqu min `indinaa qaaloo law laa ootiya misla maaa ootiyaa Moosaa; awalam yakfuroo bimaaa ootiya Moosaa min qablu qaaloo sihraani tazaaharaa wa qaalooo innaa bikullin kaafiroon
ترجمہ (جالندھری)
پھر جب اُن کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہنے لگے کہ جیسی (نشانیاں) موسٰی کو ملی تھیں ویسی اس کو کیوں نہیں ملیں۔ کیا جو (نشانیاں) پہلے موسٰی کو دی گئی تھیں اُنہوں نے اُن سے کفر نہیں کیا۔ کہنے لگے کہ دونوں جادوگر ہیں ایک دوسرے کے موافق۔ اور بولے کہ ہم سب سے منکر ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَمَّا جَاءهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِندِنَا﴾ يعني: القرآنَ ومحمدًا صلى الله عليه وسلم ﴿قَالُوا﴾ أي: كفارُ مكةَ: ﴿لَوْلاَ أُوتِيَ﴾ هلَّا أُعطي محمدٌ ﴿مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَى﴾ من التوراةِ وغيرِها من الآيات.
قال الله تعالى: ﴿أَوَلَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَى مِن قَبْلُ﴾ أي: فقد كفروا بآياتِ موسى كما كفروا بآياتِ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿قَالُوا سِحْرَانِ﴾ أي: موسى ومحمدٌ ﴿تَظَاهَرَا﴾ تعاوَنا، وهذا قولُُ مشركي العرب، وقيل: المرادُ: موسى وهارونُ، وهو قولُ من لم يُؤمنْ بهما في زمانهما ﴿وَقَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ﴾ من الساحرين وكتبِهم ﴿كَافِرُون﴾ وكان العربُ قد بَعَثُوا إلى رؤساء اليهودِ بالمدينة، فسألوهم عن محمدٍ صلى الله عليه وسلم ، فأخبَروهم أنه صادقٌ، وأن نعتَه وصِفَتَهُ عندهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہتے ہیں کہ یہ وه کیوں نہیں دیا گیا جیسے دیئے گئے تھے موسیٰ (علیہ السلام)۱ اچھا تو کیا موسیٰ (علیہ السلام) کو جو کچھ دیا گیا تھا اس کے ساتھ لوگوں نے کفر نہیں کیا تھا<br>۲، صاف کہا تھا کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور ہم تو ان سب کے منکر ہیں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے سے معجزات ، جیسے لاٹھی کا سانپ بن جانا اور ہاتھ کا چمکنا وغیرہ۔(2) یعنی مطلوبہ معجزات، اگر دکھا بھی دیئے جائیں تو کیا فائدہ؟ جنہیں ایمان نہیں لانا ہے، وہ ہر طرح کی نشانیاں دیکھنے کے باوجود بھی ایمان سے محروم ہی رہیں گے۔ کیا موسیٰ (عليه السلام) کے مذکورہ معجزات دیھ کر فرعونی مسلمان ہوگئے تھے، انہوں نے کفر نہیں کیا؟ یا يَكْفُرُوا کی ضمیر قریش مکہ کی طرف ہے یعنی کیا انہوں نے نبوت محمدیہ سے پہلے موسیٰ (عليه السلام) کے ساتھ کفر نہیں کیا؟
(3) پہلے مفہوم کے اعتبار سے دونوں سے مراد حضرت موسیٰ وہارون علیہماالسلام ہوں گے اور سِحْرَانِ بمعنی سَاحِرَانِ ہوگا۔ اور دوسرے مفہوم میں اس سے قرآن اور تورات مراد ہوں گے یعنی دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور ہم سب کے یعنی موسیٰ (عليه السلام) اور محمد (صلى الله عليه وسلم) کے منکر ہیں۔ (فتح القدیر)