Wa kam ahlaknaa min qaryatim batirat ma`eeshatahaa fatilka masaainuhum lam tuskam mim ba`dihim illaa qaleelaa; wa kunnaa Nahnul waariseen
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کر ڈالا جو اپنی (فراخی) معیشت میں اترا رہے تھے۔ سو یہ اُن کے مکانات ہیں جو اُن کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم۔ اور اُن کے پیچھے ہم ہی اُن کے وارث ہوئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِن﴾ أهلِ ﴿قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا﴾ والبطرُ: الطغيانُ في النعمةِ ﴿فَتِلْكَ مَسَاكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَن مِّن بَعْدِهِمْ إِلاَّ قَلِيلاً﴾ أي: يسكنُها المارةُ والمسافرون ساعةً أو يوماً ﴿وَكُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِين﴾ جميعَ المخلوقات.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم نے بہت سی وه بستیاں تباه کر دیں جو اپنی عیش و عشرت میں اترانے لگی تھیں، یہ ہیں ان کی رہائش کی جگہیں جو ان کے بعد بہت ہی کم آباد کی گئیں۱ اور ہم ہی ہیں آخر سب کچھ کے وارث.<br>۲
حواشی
(1) یہ اہل مکہ کو ڈرایا جارہا ہے کہ تم دیکھتے نہیں کہ اللہ کی نعمتوں سے فیض یاب ہوکر اللہ کی ناشکری کرنے اور سرکشی کرنے والوں کا انجام کیا ہوا؟ آج ان کی بیشتر آبادیاں کھنڈر بنی ہوئی ہیں یا صرف صفحات تاریخ پر ان کا نام رہ گیا ہے۔ اور اب آتے جاتے مسافر ہی ان میں کچھ دیر کے لیےسستا لیں تو سستا لیں، ان کی نحوست کی وجہ سے کوئی بھی ان میں مستقل رہنا پسند نہیں کرتا۔(2) یعنی ان میں سے تو کوئی بھی باقی نہ رہا جو ان کے مکانوں اور مال و دولت کا وارث ہوتا۔