Wabtaghi feemaaa aataakal laahud Daaral Aakhirata wa laa tansa naseebaka minad dunyaa wa ahsin kamaaa ahsanal laahu ilaika wa laa tabghil fasaada fil ardi innal laaha laa yuhibbul mufsideen
ترجمہ (جالندھری)
اور جو (مال) تم کو خدا نے عطا فرمایا ہے اس سے آخرت کی بھلائی طلب کیجئے اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھلائیے اور جیسی خدا نے تم سے بھلائی کی ہے (ویسی) تم بھی (لوگوں سے) بھلائی کرو۔ اور ملک میں طالب فساد نہ ہو۔ کیونکہ خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الآخِرَةَ وَلاَ﴾ اطلُبْ فيما أعطاكَ الله من الأموالِ والنعمةِ الجنةَ، وهو أن تشكرَه على نعمِه، وتُنفقَ المالَ في رضاهُ ﴿وَلاَ تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا﴾ هو أن تأخُذَ ما يكفيكَ ﴿وَأَحْسِن﴾ إلى عبادِ الله ﴿كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ﴾ فيما أنعمَ عليك ﴿وَلاَ تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الأَرْضِ﴾ لا تعصِ؛ لأن مَنْ عصى الله، فقد طلبَ الفسادَ في الأرض ﴿إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُفْسِدِين﴾ لسُوء أفعالهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جو کچھ اللہ تعالی نے تجھے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی رکھ۱ اور اپنے دنیوی حصے کو بھی نہ بھول<br>۲ اور جیسے کہ اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اچھا سلوک کر<br>۳ اور ملک میں فساد کا خواہاں نہ ہو<br>۴، یقین مان کہ اللہ مفسدوں کو ناپسند رکھتا ہے.
حواشی
(1) یعنی اپنے مال کو ایسی جگہوں اور راہوں پر خرچ کر، جہاں اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے، اس سے تیری آخرت سنورے گی اور وہاں اس کا تجھے اجر وثواب ملے گا۔(2) یعنی دنیا کے مباحات پر بھی اعتدال کے ساتھ خرچ کر۔ مباحات دنیا کیا ہیں؟ کھانا پینا، لباس، گھر اور نکاح وغیرہ۔ مطلب یہ ہے کہ جس طرح تجھ پر تیرے رب کا حق ہے، اسی طرح تیرے اپنے نفس کا، بیوی بچوں کا اور مہمانوں وغیرہ کا بھی حق ہے، ہر حق والے کو اس کا حق دے۔
(3) اللہ نے تجھے مال دے کر تجھ پر احسان کیا ہے تو مخلوق پر خرچ کرکے ان پر احسان کر۔
(4) یعنی تیرا مقصد زمین میں فساد پھیلانا نہ ہو۔ اسی طرح مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کے بجائے بدسلوکی مت کر، نہ معصیتوں کا ارتکاب کر کہ ان تمام باتوں سے فساد پھیلتا ہے۔