Inna Qaaroona kaana min qawmi Moosaa fabaghaaa `alaihim wa aatainaahu minal kunoozi maaa inna mafaati hahoo latanooo`u bil`usbati ulil quwwati iz qaala lahoo qawmuhoo laa tafrah innal laahaa laa yuhibbul fariheen
ترجمہ (جالندھری)
قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا اور ان پر تعدّی کرتا تھا۔ اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیئے تھے کہ اُن کی کنجیاں ایک طاقتور جماعت کو اُٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا کہ اترائیے مت۔ کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِن قَوْمِ مُوسَى فَبَغَى عَلَيْهِمْ﴾ ترفَّع، وجاوَزَ الحدَّ على بني إسرائيل، بظُلمه وكفرِه وكثرةِ ماله، وخالفَ موسى، وكَذَّبه ﴿وَآتَيْنَاهُ مِنَ الْكُنُوزِ﴾ الأموالِ المدَّخرة ﴿مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ﴾ أي: تُثقلُهم، وتميلُ بهم إذا حملُوها ﴿إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ﴾ متعلِّق بقوله: «فبغى عليهم»، والمرادُ بقومه: المؤمنون منهم ﴿لاَ تَفْرَحْ﴾ بحطامِ الدنيا ﴿إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْفَرِحِين﴾ البَطِرين بالمال، ولم يشكُروا على ما أُعطوا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
قارون تھا تو قوم موسیٰ سے، لیکن ان پر ﻇلم کرنے لگا تھا۱ ہم نے اسے (اس قدر) خزانے دے رکھے تھے کہ کئی کئی طاقت ور لوگ بہ مشکل اس کی کنجیاں اٹھا سکتے تھے<br>۲، ایک بار اس کی قوم نے اس سے کہا کہ اترا مت<br>۳! اللہ تعالیٰ اترانے والوں سے محبت نہیں رکھتا.<br>۴
حواشی
(1) اپنی قوم بنی اسرائیل پر اس کا ظلم یہ تھا کہ اپنے مال ودولت کی فراوانی کی وجہ سے ان کا استخفاف کرتا تھا۔ بعض کہتے ہیں کہ فرعون کی طرف سے یہ اپنی قوم بنی اسرائیل پر عامل مقرر تھا اور ان پر ظلم کرتا تھا۔(2) تَنُوءُ کے معنی ہیں تَمِيلُ (جھکنا) یعنی جس طرح کوئی شخص بھاری چیز اٹھاتا ہے تو بوجھ کی وجہ سے ادھر ادھر لڑکھڑاتا ہے، اس کی چابیوں کا بوجھ اتنا زیادہ تھا کہ ایک طاقت ور جماعت بھی اسے اٹھاتے ہوئے دقت اور گرانی محسوس کرتی تھی۔
(3) یعنی مال ودولت پر فخر اور غرور مت کرو، بعض نے بخل ، معنی کیے ہیں، بخل مت کر۔
(4) یعنی تکبر اور غرور کرنے والوں کو یا بخل کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔