Wa naza`naa min kulli ummatin shaheedan faqulnaa haatoo burhaanakum fa`alimooo annal haqqa lillaahi wa dalla `anhum maa kaanoo yaftaroon
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم ہر ایک اُمت میں سے گواہ نکال لیں گے پھر کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات خدا کی ہے اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَنَزَعْنَا﴾ أخرَجْنا في ذلك اليومِ ﴿مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا﴾ أي: شاهدًا، وهو رسولُها ﴿فَقُلْنَا﴾ للأُمم على جهةِ استبراء الحجَّة والإعذارِ في المحاورة: ﴿هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ﴾ حجَّتكم بأنَّ لله شريكًا، فيُسْقَطُ حينئذٍ في أيديهم ﴿فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ﴾ في الإلهية، لا شريكَ له ﴿وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُون﴾ من الباطلِ في الدنيا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواه الگ کرلیں۱ گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو<br>۲ پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالیٰ کی طرف ہے<br>۳، اور جو کچھ افترا وه جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا.<br>۴
حواشی
(1) اس گواہ سے مراد پیغمبر ہے۔ یعنی ہر امت کے پیغمبر کو اس امت سے الگ کھڑا کر دیں گے۔(2) یعنی دنیا میں میرے پیغمبروں کی دعوت توحید کے باوجود تم جو میرے شریک ٹھہراتے تھے اور میرے ساتھ ان کی بھی عبادت کرتے تھے، اس کی دلیل پیش کرو۔
(3) یعنی وہ حیران اور ساکت کھڑے ہوں گے، کوئی جواب اور دلیل انہیں نہیں سوجھے گی۔
(4) یعنی ان کے کام نہیں آئے گا۔