Wa yusabbihur ra`du bihamdihee walmalaaa`ikatu min kheefatihee wa yursilus sawaa`iqa fa yuseebu bihaa mai yashaaa`u wa hum yujaadiloona fil laahi wa Huwa shadeedul mihaal
ترجمہ (جالندھری)
اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ﴾ وعن عبدِ اللهِ بنِ الزُّبيرِ أنه كانَ إذا سمعَ صوتَ الرعدِ، تركَ الحديثَ، وقالَ: «سُبْحانَ من يُسَبِّح الرعدُ بحمدِه، والملائكةُ من خيفتِهِ» ﴿وَالْمَلاَئِكَةُ﴾ أيضًا تُسَبِّحُ ﴿مِنْ خِيفَتِهِ﴾ أي: خِيفةِ اللهِ تعالى ﴿وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ﴾ جمعُ صاعقةٍ: وهي العذابُ المُهلِكُ ينزلُ من البرقِ ﴿فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَاء﴾ فيُهْلِكُه ﴿وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللّهِ﴾ بتكذيبهم عظمتَهُ وتوحيدَهُ ﴿وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَال﴾ العقوبةِ، يقال: محلَ الرجلُ بالرجلِ: إذا مكرَ بهِ وأخذَه بسِعايةٍ شديدةٍ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
گرج اس کی تسبیح وتعریف کرتی ہے اور فرشتے بھی، اس کے خوف سے۱ ۔ وہی آسمان سے بجلیاں گراتا ہے اور جس پر چاہتا ہے اس پر ڈالتا ہے<br>۲ کفار اللہ کی بابت لڑ جھگڑ رہے ہیں اور اللہ سخت قوت والا ہے.<br>۳
حواشی
(1) جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ» ( بني إسرائيل:44) ”ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے“۔(2) یعنی اس کے ذریعے جس کو چاہتا ہے، ہلاک کر ڈالتا ہے۔
(3) مِحَالٌ ۔ کے معنی قوت مواخذہ اور تدبیر وغیرہ کے کیے گئے ہیں یعنی وہ بڑی قوت والا، نہایت مواخذہ کرنے والا اور تدبیر کرنے والا ہے۔