Anzala minas samaaa`i maaa`an fasaalat awdiyatum biqadarihaa fahtamalas sailu zabadar raabiyaa; wa mimmmaa yooqidoona `alaihi fin naarib tighaaa`a bilyatin aw mataa`in zabadum misluh; kazaalika yadribul laahul haqqa wal baatil; fa ammaz zabadu fa yazhabu jufaaa`aa; wa ammaa maa yanfa`un naasa fa yamkusu fil ard; kazaalika yadribul laahul amsaal
ترجمہ (جالندھری)
اسی نے آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے اپنے اپنے اندازے کے مطابق نالے بہہ نکلے پھر نالے پر پھولا ہوا جھاگ آگیا۔ اور جس چیز کو زیور یا کوئی اور سامان بنانے کے لیے آگ میں تپاتے ہیں اس میں بھی ایسا ہی جھاگ ہوتا ہے۔ اس طرح خدا حق اور باطل کی مثال بیان فرماتا ہے۔ سو جھاگ تو سوکھ کر زائل ہو جاتا ہے۔ اور (پانی) جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ اس طرح خدا (صحیح اور غلط کی) مثالیں بیان فرماتا ہے (تاکہ تم سمجھو)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم ضرَبَ مثلَين للحقِّ والباطلِ، فقال تعالى: ﴿أَنزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء﴾ يعني: المطرَ ﴿فَسَالَتْ﴾ من ذلك الماءِ ﴿أَوْدِيَةٌ﴾ جمعُ وادٍ ﴿بِقَدَرِهَا﴾ صغيرًا وكبيرًا ﴿فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا﴾ هو ما علا وجهَ الماءِ من رغوةِ الماءِ وغيرِها ﴿رَّابِيًا﴾ عاليًا على الماءِ، فالماءُ الصافي هو الحقُّ، والذاهبُ الزائلُ الذي يتعلَّقُ بالأشجارِ وجوانبِ الأودية هو الباطلُ، فهذا أحدُ المَثَلَين، والمثلُ الآخرُ قولُه تعالى: ﴿وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ﴾ كالذهبِ والفضةِ ﴿ابْتِغَاء حِلْيَةٍ﴾ طلباً لزينةٍ يُتَزَيَّنُ بها ﴿أَوْ مَتَاعٍ﴾ وهو ما يُنتفَعُ بهِ، كالنُّحاسِ والرصاصِ، يُذابُ فيُتَّخَذُ منه الأواني.
والإيقادُ: جعلُ النارِ تحتَ الشيءِ ليذوبَ ﴿زَبَدٌ مِّثْلُهُ﴾ أي: إذا سُبكَ بالنارِ، كانَ له زبدٌ، وهو خَبَثُهُ، فالصافي يُنتفعُ به كالماءِ مَثَلُ الحقِّ، وزبدُه يبطلُ كزبدِ الماءِ مَثَلُ الباطلِ ﴿كَذَلِكَ يَضْرِبُ﴾ أي: يُمَثِّلُ ﴿اللّهُ الْحَقَّ﴾ الذي يتقرَّرُ في القلوب ﴿وَالْبَاطِلَ﴾ الذي يعتريها أيضًا ﴿فَأَمَّا الزَّبَدُ﴾ الذي علا السيلَ والفلزَّ (المعدن)، وهو ما يَنْفيه الكيرُ ممَّا يُذاب من جواهرِ الأرض ﴿فَيَذْهَبُ جُفَاء﴾ باطِلًا.
والجفاءُ: هو ما يرمي به سيلُ الوادي إلى جَنَباته من الغُثاءِ، وجَفَأَتِ القِدْرُ: إذا غَلَتْ وألقتْ زَبَدَها ﴿وَأَمَّا مَا يَنفَعُ النَّاسَ﴾ من الماءِ وخلاصةِ الفلزِّ (المعدن) من الذهبِ والفضةِ والنُّحاسِ ﴿فَيَمْكُثُ فِي الأَرْضِ﴾ لمنافِعهم ﴿كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللّهُ الأَمْثَال﴾ فيظهَرُ الحقُّ منَ الباطلِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اسی نے آسمان سے پانی برسایا پھر اپنی اپنی وسعت کے مطابق نالے بہہ نکلے۱ ۔ پھر پانی کے ریلے نے اوپر چڑھے جھاگ کو اٹھا لیا
۲، اور اس چیز میں بھی جس کو آگ میں ڈال کر تپاتے ہیں زیور یا ساز وسامان کے لئے اسی طرح کے جھاگ ہیں
۳، اسی طرح اللہ تعالیٰ حق وباطل کی مثال بیان فرماتا ہے
۴، اب جھاگ تو ناکاره ہو کر چلا جاتا ہے
۵ لیکن جو لوگوں کو نفع دینے والی چیز ہے وه زمین میں ٹھہری رہتی ہے
۶، اللہ تعالیٰ اسی طرح مثالیں بیان فرماتا ہے.
۷
حواشی
(1) بِقَدَرِهَا (وسعت کے مطابق) کا مطلب ہے نالے یعنی وادی (دو پہاڑوں کے درمیان کی جگہ) تنگ ہو تو کم پانی کشادہ ہو تو زیادہ پانی اٹھاتی ہے یعنی نزول قرآن کو جو ہدایت اور بیان کا جاع ہے بارش کے نزول سے تشبیہ دی ہے اس لیے کہ قرآن کا نفع بھی بارش کے نفع کی طرح عام ہے اور وادیوں کو تشبیہ دی ہے دلوں کے ساتھ اس لیے کہ وادیوں نالوں میں پانی جا کر ٹھہرتا ہے جس طرح قرآن قرآن کا اور ایمان مومنوں کے دلوں میں قرار پکڑتا ہے۔(2) اس جھاگ سے جب پانی اوپر آجاتا ہے اور جو ناکارہ ہو ختم ہو جاتا ہے اور ہوائیں جسے اڑا لے جاتی ہیں کفر مراد ہے، جو جھاگ ہی کی طرح اڑ جانے والا اور ختم ہو جانے والا ہے۔
(3) یہ دوسری شکل ہے کہ تانبے پیتل، سیسے یا سونے چاندی کو زیور یا سامان وغیرہ بنانے کے لئے آگ میں تپایا جاتا ہے تو اس پر بھی جھاگ کی شکل میں اوپر آجاتا ہے۔ پھر یہ جھاگ دیکھتے دیکھتے ختم ہو جاتا ہے اور دھات اصلی شکل میں باقی رہ جاتی ہے۔
(4) یعنی جب حق اور باطل کا آپس میں اجتماع اور ٹکراؤ ہوتا ہے تو باطل کو اسی طرح اثبات اور دوام نہیں ہوتا، جس طرح سیلابی ریلے کا جھاگ پانی کے ساتھ، دھاتوں کا جھاگ، جن کو آگ میں تپایا جاتا ہے دھاتوں کے ساتھ باقی نہیں رہتا بلکہ مضمحل اور ختم ہو جاتا ہے۔
(5) یعنی اس سے کوئی نفع نہیں ہوتا، کیونکہ جھاگ پانی یا دھات کے باقی رہتا ہی نہیں بلکہ آہستہ آہستہ بیٹھ جاتا ہے یا ہوائیں اسے اڑا لے جاتی ہیں۔ باطل کی مثال بھی جھاگ ہی کی طرح ہے۔
(6) یعنی پانی اور سونا، چاندی، تانبا، پیتل وغیرۃ یہ چیزیں باقی رہتی ہیں جن سے لوگ فائدہ اٹھاتے اور فیض یاب ہوتے ہیں، اسی طرح حق باقی رہتا ہے جس کے وجود کو بھی زوال نہیں اور جس کا نفع بھی دائمی ہے۔
(7) یعنی بات کو سمجھانے اور ذہن نشین کرانے کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے، جیسے یہیں دو مثالیں بیان فرمائیں اور اسی طرح سورہ بقرہ کے آغاز میں منافقین کے لئے مثالیں بیان فرمائیں۔ اسی طرح سورہ نور، آیات 39،40 میں کافروں کے لئے دو مثالیں بیان فرمائیں۔ اور احادیث میں بھی نبی (صلى الله عليه وسلم) نے مثالوں کے ذریعے سے لوگوں کو بہت سی باتیں سمجھائیں۔ (تفصیل کے لیے دیکھئے تفسیر ابن کثیر)