Lillazeenas tajaaboo lirabbihimul husnaa; wallazeena lam yastajeeboo lahoo law anna lahum maa fil ardi jamee`anw wa mislahoo ma`ahoo laftadaw bih; ulaaa`ika lahum sooo`ul hisaab; wa maawaahum Jahannamu wa bi`sal mihaad
ترجمہ (جالندھری)
جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِلَّذِينَ اسْتَجَابُواْ﴾ أجابوا ﴿لِرَبِّهِمُ﴾ وأطاعوه ﴿الْحُسْنَى﴾ الجنةُ، وكلُّ ما يختَصُّ به المؤمنُ من نعمِ اللهِ سبحانه ﴿وَالَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُواْ لَهُ﴾ هم الكافرون ﴿لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لاَفْتَدَوْاْ بِهِ﴾ لبَذَلوه؛ افتداءً لأنفسِهم من النارِ، فلا يُقْبَلُ منهم ﴿أُوْلَـئِكَ لَهُمْ سُوءُ الْحِسَابِ﴾ هو المناقشةُ فيه، فلا يُغْفَرُ لهم شيءٌ من ذنوبهم ﴿وَمَأْوَاهُمْ﴾ في الآخرةِ ﴿جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِهَادُ﴾ المستقرُّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جن لوگوں نے اپنے رب کے حکم کی بجا آوری کی ان کے لئے بھلائی ہے اور جن لوگوں نے اس کی حکم برداری نہ کی اگر ان کے لئے زمین میں جو کچھ ہے سب کچھ ہو اور اسی کے ساتھ ویسا ہی اور بھی ہو تو وه سب کچھ اپنے بدلے میں دے دیں۱ ۔ یہی ہیں جن کے لئے برا حساب ہے<br>۲ اور جن کا ٹھکانہ جہنم ہے جو بہت بری جگہ ہے.
حواشی
(1) یہ مضمون اس سے قبل بھی دو تین جگہ گزر چکا ہے۔(2) کیونکہ ان سے ہر چھوٹے بڑے عمل کا حساب لیا جائے گا اور ان کا معاملہ ”مَنْ نُوقِشَ الحِسَابَ عُذِّبَ“ (جس سے حساب میں جرح کی گئی اس کا بچنا مشکل ہوگا، وہ عذاب سے دو چار ہو کر ہی رہے گا) کا آئینہ دار ہوگا۔ اسی لئے آگے فرمایا اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔