Wa qad makaral lazeena min qablihim falillaahil makru jamee`aa; ya`lamu maa taksibu kullu nafs; wa sa ya`lamul kuffaaru liman `uqbad daar
ترجمہ (جالندھری)
جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی (بہتری) چالیں چلتے رہے ہیں سو چال تو سب الله ہی کی ہے ہر متنفس جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ اور کافر جلد معلوم کریں گے کہ عاقبت کا گھر (یعنی انجام محمود) کس کے لیے ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ﴾ أي: كادوا أنبياءَهم، والمكرُ: إيصالُ المكروهِ إلى الإنسانِ من حيثُ لا يشعرُ ﴿فَلِلّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا﴾ لا يغلبُه أحدٌ على مرادِه ﴿يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ﴾ تنبيهٌ وتحذيرٌ في طَيِّ إخبارٍ، ثم توعَّدَهم بقوله: ﴿وَسَيَعْلَمُ الْكُفَّارُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّار﴾ الآخرة، فيدخلُ المؤمنون الجنةَ، والكافرون النار.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان سے پہلے لوگوں نے بھی اپنی مکاری میں کمی نہ کی تھی۱ ، لیکن تمام تدبیریں اللہ ہی کی ہیں، جو شخص جو کچھ کر رہا ہے اللہ کے علم میں ہے<br>۲۔عنقريب کافروں کو معلوم ہو جائے گا کہ (اس) جہان کی جزا کس کے لئے ہے؟
حواشی
(1) یعنی مشرکین مکہ سے قبل بھی لوگ رسولوں کے مقابلے میں مکر کرتے رہے ہیں، لیکن اللہ کی تدبیر کے مقابلے میں ان کی کوئی تدبیر اور حیلہ کارگر نہیں ہوا، اسی طرح آئندہ بھی ان کا کوئی مکر اللہ کی مشیت کے سامنے نہیں ٹھر سکے گا۔(2) وہ اس کے مطابق جزا اور سزا دے گا، نیک کو اس کی نیکی کی جزا اور بد کو اس کی بد کی سزا ۔