قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الرحمٰن

سورۃ الرحمٰن آیت ۲۲ کی تفسیر

Surah Rahman Ayat 22 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ ٢٢

Yakhruju minhumal lu `lu u wal marjaanu

ترجمہ (جالندھری)

دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَخْرُجُ مِنْهُمَا﴾ وثنَّى الضمير، وإنما يخرُجان من الملح؛ لأنهما لمَّا التقيا، صارا كالشيءِ الواحد ﴿اللُّؤْلُؤُ﴾ الدرُّ ﴿وَالْمَرْجَان﴾ الخرزُ الأحمر.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.۱

حواشی

  1. (1) مَرْجَانٌ سے چھوٹے موتی یا پھر مونگے مراد ہیں۔
    کہتے ہیں کہ آسمان سے بارش ہوتی ہے تو سیپیاں اپنے مونہہ کھول دیتی ہیں، جو قطرہ ان کے اندر پڑ جاتا ہے، وہ موتی بن جاتا ہےمشہور یہی ہے کہ موتی وغیرہ میٹھے پانی کے دریاؤں سے نہیں، بلکہ صرف آب شور یعنی سمندروں سے ہی نکلتے ہیں۔
    لیکن قرآن نے تثنیہ کی ضمیر استعمال کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں سے ہی موتی نکلتے ہیں۔
    چونکہ موتی کثرت کے ساتھ سمندروں سےہی نکلتے ہیں، اس لیےاس کی شہرت ہو گئی ہے۔
    تاہم شیریں دریاؤں سے اس کی نفی ممکن نہیں بلکہ موجودہ دور کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ میٹھے دریا میں بھی موتی ہوتے ہیں۔
    البتہ ان کے مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے ان سے موتی نکالنا مشکل امر ہے۔
    بعض نے کہا ہے کہ مراد مجموعہ ہے، ان میں سے کسی ایک سے بھی موتی نکل جائیں توان پر تثنیہ کا اطلاق صحیح ہے۔
    بعض نے کہا کہ شیریں دریا بھی عام طور پر سمندر میں ہی گرتے ہیں اور وہیں سے موتی نکالے جاتے ہیں، اس لیے گو منبع دریائے شور ہی ہوئے، لیکن دوسرے دریاؤں کا حصہ بھی اس میں شامل ہے لیکن موجودہ دورکے تجربات کے بعد ان تاویلات اور تکلﻔات کی ضرورت نہیں۔
    وَاللهُ أَعْلَمُ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ