Muttaki`eena `alaa rafratin khudrinw wa `abqariyyin hisaan
ترجمہ (جالندھری)
سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿مُتَّكِئِينَ عَلَى رَفْرَفٍ خُضْرٍ﴾ أي: على مساندَ ترفرفُ.
والرفرف: كلُّ فرشٍ يرْتَفع، مأْخُوذ من الرف: وهو المُرْتَفع فِي الجِدار ﴿وَعَبْقَرِيٍّ حِسَان﴾ هي بُسُطٌ حِسَان، فيها صورٌ وغيرُ ذلك، منسوبٌ إلى عَبْقَر، تزعم العربُ أنه بلد الجنِّ، فينسبون إليه كلَّ شيءٍ عجيب.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.۱
حواشی
(1) رفرف مسند، غالیچہ یا اس قسم کاعمدہ فرش عَبْقَرِيٍّ ، ہر نفیس اور اعلیٰ چیز کو کہا جاتا ہے۔
نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت عمر (رضي الله عنه) کے لیے یہ لفظ استعمال فرمایا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فِرْيَة (البخاري ، كتاب المناقب، باب فضل عمر- وصحيح مسلم ، فضائل الصحابة ، باب من فضائل عمررضي الله عنه) ”میں نے کوئی عبقری ایسا نہیں دیکھا جو عمر کی طرح کام کرتا ہو“۔
مطلب یہ ہے کہ جنتی ایسے تختوں پر فروکش ہوں گے جس پر سبز رنگ کی مسندیں، غالیچے اور اعلیٰ قسم کے خوبصورت منقش فرش بچھے ہوں گے۔