فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِىَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُۥ مِنَ اللَّهِ ۖ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ ٤٣
Fa aqim wajhaka lid deenil qaiyimi min qabli any yaatiya Yawmul laa maradda lahoo minal laahi Yawma`iziny yassadda`oon
ترجمہ (جالندھری)
تو اس روز سے پہلے جو خدا کی طرف سے آکر رہے گا اور رک نہیں سکے گا دین (کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے چلو اس روز (سب) لوگ منتشر ہوجائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ﴾ المستقيم، وهو دينُ الإسلامِ ﴿مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ﴾ هو يومُ القيامة ﴿لاَّ مَرَدَّ لَهُ﴾ لا يقدِرُ أحدٌ على ردِّه ﴿مِنَ اللَّهِ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُون﴾ يتفرَّقون: فريقٌ إلى الجنة، وفريقٌ إلى النار.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس آپ اپنا رخ اس سچے اور سیدھے دین کی طرف ہی رکھیں قبل اس کے کہ وه دن آجائے جس کا ٹل جانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ہی نہیں۱ ، اس دن سب متفرق<br>۲ ہو جائیں گے.
حواشی
(1) یعنی اس دن کے آنے کو کوئی روک نہیں سکتا۔ اس لئے اس دن (قیامت) کے آنے سے پہلے پہلے اطاعت الٰہی کا راستہ اختیار کر لیں اور نیکیوں سے اپنا دامن بھر لیں۔(2) یعنی دو گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک مومنوں کادوسرا کافروں کا۔