Wa la`in arsalnaa reehan fara awhu musfarral lazalloo mim ba`dihee yakfuroon
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر ہم ایسی ہوا بھیجیں کہ وہ (اس کے سبب) کھیتی کو دیکھیں (کہ) زرد (ہو گئی ہے) تو اس کے بعد وہ ناشکری کرنے لگ جائیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَئِنْ أَرْسَلْنَا رِيحًا﴾ مُضِرَّةً على زرعِهم، فأفسدَتْه ﴿فَرَأَوْهُ﴾ النباتَ ﴿مُصْفَرًّا﴾ بعد خضرتِه ﴿لَّظَلُّوا﴾ أي: لصاروا ﴿مِن بَعْدِهِ﴾ بعدَ اصفرارِه ﴿يَكْفُرُون﴾ فينسَون النعمَ الماضية، ويبادرون إلى الكفر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر ہم باد تند چلا دیں اور یہ لوگ انہی کھیتوں کو (مرجھائی ہوئی) زرد پڑی ہوئی دیکھ لیں تو پھر اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں.۱
حواشی
(1) یعنی ان ہی کھیتوں کو، جن کو ہم بارش کے ذریعے سے شاداب کیا تھا، اگر سخت (گرم یا ٹھنڈی) ہوائیں چلا کر ان ہریالی کو زردی میں بدلدیں۔
یعنی تیار فصل کو تباہ کر دیں تو یہی بارش سےخوش ہونے والے اللہ کی ناشکری پر اتر آئیں گے۔
مطلب یہ ہے کہ اللہ کو نہ ماننے والے صبر اور حوصلے سےبھی محروم ہوتے ہیں۔
ذرا سی بات پر مارے خوشی کے پھولے نہیں سماتے اور ذرا سی ابتلا پر فوراً ناامید اور گریہ کناں ہو جاتے ہیں۔
اہل ایمان کا معاملہ دونوں حالتوں میں ان سے مختلف ہوتا ہے جیسا کہ تفصیل گزر چکی ہے۔