فَإِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ إِذَا وَلَّوْا۟ مُدْبِرِينَ ٥٢
Fa innaka laa tusmi`ul mawtaa wa laa tusmi`us summad du`aaa`a izaa wallaw mudbireen
ترجمہ (جالندھری)
تو تم مردوں کی (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَإِنَّكَ لاَ تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَلاَ تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاء إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِين﴾.
أي: لا تستطيع إسماعَ موتى القلوب، ولا صمَّ العقول.
يعني: أنَّ الأصمَّ إذا كان مقبِلًا لا يسمع، فكيف إذا ولَّى مدبرًا؟ وشبَّهَهم تعالى بالموتى والصُّم؛ لأن حالَهم كحالهم في عدمِ الانتفاعِ بالسماع.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بیشک آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے۱ اور نہ بہروں کو (اپنی) آواز سنا سکتے ہیں<br>۲ جب کہ وه پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہوں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی جس طرح مردے فہم وشعور سے عاری ہوتے ہیں، اسی طرح یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی دعوت کو سمجھنے اور اسےقبول کرنے سے قاصر ہیں۔(2) یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کا وعظ ونصیحت ان کے لئے بےاثر ہے جس طرح کوئی بہرہ ہو، اسے تم اپنی بات نہیں سنا سکتے۔
(3) یہ ان کے اعراض وانحراف کی مزید وضاحت ہے کہ مردہ اور بہرہ ہونے کے ساتھ وہ پیٹھ پھیر کر جانے والے ہیں، حق کی بات ان کے کانوں میں کس طرح پڑ سکتی اور کیوں کر ان کے دل ودماغ میں سما سکتی ہے؟