Awalm yaseeroo fil ardi fa-yanzuroo kaifa kaana `aaqibatul lazeena min qablihim; kaanooo ashadda minhhum quwwatanw wa asaarul arda wa `amaroohaaa aksara mimmaa `amaroohaa wa jaaa`athum Rusuluhum bil baiyinaati famaa kaanal laahu liyazli mahum wa laakin kaanooo anfusahum yazlimoon
ترجمہ (جالندھری)
کیا اُن لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی (سیر کرتے) تو دیکھ لیتے کہ جو لوگ اُن سے پہلے تھے ان کا انجام کیسے ہوا۔ وہ اُن سے زورو قوت میں کہیں زیادہ تھے اور اُنہوں نے زمین کو جوتا اور اس کو اس سے زیادہ آباد کیا تھا جو اُنہوں نے آباد کیا۔ اور اُن کے پاس اُن کے پیغمبر نشانیاں لےکر آتے رہے تو خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا۔ بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَوَلَمْ يَسِيرُوا﴾ أهلُ مكةَ ﴿فِي الأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ﴾ المعنى: ألم يُسافروا فيعتَبِروا مصارعَ المُهلَكين؛ كعادٍ وثمودَ بعد أن ﴿كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَأَثَارُوا الأَرْضَ﴾ حرَثوها وقلَبوها للزِّراعة ﴿وَعَمَرُوهَا﴾ أي: المدمَّرين ﴿أَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا﴾ أكثرَ من عمارةِ أهلِ مكة، فأُهلِكوا، فما الظنُّ بأهلِ مكة، وهم دونهم في العَدَدِ والعُدَدِ وقوةِ الجسد؟! ﴿وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ﴾ فلم يُؤمنوا، فأهلَكَهم اللهُ ﴿فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ﴾ فيُدمِّرَهم من غيرِ جرمٍ ﴿وَلَكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُون﴾ بكفرِهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا انہوں نے زمین پر چل پھر کر یہ نہیں دیکھا۱ کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیسا (برا) ہوا
۲؟ وه ان سے بہت زیاده توانا (اور طاقتور) تھے
۳ اور انہوں نے (بھی) زمین بوئی جوتی تھی
۴ اور ان سے زیاده آباد کی تھی
۵ اور ان کے پاس ان کے رسول روشن دﻻئل لے کر آئے تھے
۶۔ یہ تو ناممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ ان
۷ پر ﻇلم کرتا لیکن (دراصل) وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے تھے.
۸
حواشی
(1) یہ آثار وکھنڈرات اور نشانات عبرت پر غور وفکر نہ کرنے پر توبیخ کی جا رہی ہے۔ مطلب ہے کہ چل پھر کر وہ مشاہدہ کر چکے ہیں۔(2) یعنی ان کافروں کا، جن کو اللہ نے ان کے کفر باللہ، حق کے انکار اور رسولوں کی تکذیب کی وجہ سے ہلاک کیا۔
(3) یعنی قریش اور اہل مکہ سے زیادہ۔
(4) یعنی اہل مکہ تو کھیتی باڑی سے ناآشنا ہیں لیکن پچھلی قومیں اس وصف میں بھی ان سے بڑھ کر تھیں۔
(5) اس لئے کہ ان کی عمریں بھی زیادہ تھیں، جسمانی قوت میں بھی زیادہ تھے اسباب معاش بھی ان کو زیادہ حاصل تھے، پس انہوں نے عمارتیں بھی زیادہ بنائیں، زراعت وکاشتکاری بھی کی اور وسائل رزق بھی زیادہ مہیا کئے۔
(6) لیکن وہ ان پر ایمان نہیں لائے۔ نتیجتاً تمام تر قوتوں، ترقیوں اور فراغت وخوش حالی کے باوجود ہلاکت ان کا مقدر بن کر رہی۔
(7) کہ انہیں بغیر گناہ کے عذاب میں مبتلا کر دیتا۔
(8) یعنی اللہ کا انکار اور رسولوں کی تانیث کرکے۔