قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ سبا

سورۃ سبا آیت ۱۶ کی تفسیر

Surah Saba Ayat 16 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَأَعْرَضُوا۟ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَٰهُم بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَىْ أُكُلٍ خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَىْءٍ مِّن سِدْرٍ قَلِيلٍ ١٦

Fa-a``radoo fa-arsalnaa `alaihim Sailal `Arimi wa baddalnaahum bijannataihim jannataini azwaatai ukulin khamtinw wa aslinw wa shai`im min sidrin qaleel

ترجمہ (جالندھری)

تو انہوں نے (شکرگزاری سے) منہ پھیر لیا پس ہم نے ان پر زور کا سیلاب چھوڑ دیا اور انہیں ان کے باغوں کے بدلے دو ایسے باغ دیئے جن کے میوے بدمزہ تھے اور جن میں کچھ تو جھاؤ تھا اور تھوڑی سی بیریاں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَأَعْرَضُوا﴾ وقالوا: ما نعرِفُ لله علينا نعمةً، فقولوا لربكم أن يحبِسَ عنَّا هذه النعمةَ إن استطاعَ ﴿فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ﴾ أي: على سَدِّهم ﴿سَيْلَ الْعَرِمِ﴾ وهو السيلُ الذي لا يُطاق ﴿وَبَدَّلْنَاهُم بِجَنَّتَيْهِمْ﴾ المذكورتَين ﴿جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَى أُكُلٍ﴾ ثمرٍ ﴿خَمْطٍ﴾ وهو شجرُ الأراكِ وثمرُه، وقيل: هو كلُّ شجرٍ مرِّ الثمر ﴿وَأَثْلٍ﴾ هو الطرفاء ﴿وَشَيْءٍ مِّن سِدْرٍ قَلِيل﴾ شجرٌ معروفٌ، وهو النَّبق.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

لیکن انہوں نے روگردانی کی تو ہم نے ان پر زور کے سیلاب (کا پانی) بھیج دیا اور ہم نے ان کے (ہرے بھرے) باغوں کے بدلے دو (ایسے) باغ دیئے جو بدمزه میوؤں والے اور (بکثرت) جھاؤ اور کچھ بیری کے درختوں والے تھے.۱

حواشی

  1. (1) یعنی انہوں نے پہاڑوں کے درمیان پشتے اور بند تعمیر کرکے پانی کی جو رکاوٹ کی تھی اور اسے زراعت وباغبانی کے کام میں لاتے تھے، ہم نے تند وتیز سیلاب کے ذریعے سے ان بندوں اور پشتوں کو توڑ ڈالا اور شاداب اور پھل دار باغوں کو ایسے باغوں سے بدل دیا جن میں صرف قدرتی جھاڑ جھنکاڑ ہوتے ہیں، جن میں اول تو کوئی پھل لگتا ہی نہیں اور کسی میں لگتا بھی ہے تو سخت کڑوا، کسیلا اور بدمزہ جنہیں کوئی کھا ہی نہیں سکتا۔
    البتہ کچھ بیری کے درخت تھے جن میں بھی کانٹے زیادہ اور بیر کم تھے۔
    عَرِمٌ، عَرِمَةٌ کی جمع ہے، پشتہ یا بند۔
    یعنی ایسا زور کا پانی بھیجا جس نے اس بند میں شگاف ڈال دیا اور پانی شہر میں بھی آگیا، جس سے ان کے مکانات ڈوب گئے اور باغوں کو بھی اجاڑ کر ویران کردیا۔
    یہ بند سدمارب کے نام سے مشہور ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ