Faqaaloo Rabbanaa baa`id baina asfaarinaa wa zalamooo anfusahum faja`alnaahum ahaadeesa wa mazzaq naahum kulla mumazzaq; inna fee zaalika la Aayaatil likulli sabbaarin shakoor
ترجمہ (جالندھری)
تو انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار ہماری مسافتوں میں بُعد (اور طول پیدا) کردے اور (اس سے) انہوں نے اپنے حق میں ظلم کیا تو ہم نے (انہیں نابود کرکے) ان کے افسانے بنادیئے اور انہیں بالکل منتشر کردیا۔ اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے نشانیاں ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فبطروا النِّعمةَ، وسَئموا الراحةَ ﴿فَقَالُوا رَبَّنَا بَاعِدْ بَيْنَ أَسْفَارِنَا﴾ فاجعَلْ بيننا وبين الشامِ فلواتٍ ومفاوزَ؛ ليتطاولوا على الفقراءِ بركوبِ الرواحل، وتزوُّدِ الأزوادِ، فجعلَ اللهُ لهم الإجابةَ بتخريبِ القُرى المتوسِّطة ﴿وَظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ﴾ بعدمِ شكرِ مولاهم ﴿فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ﴾ لمن بعدَهم يتحدَّثون بأخبارهم ﴿وَمَزَّقْنَاهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ﴾ فرَّقناهم في البلادِ كلَّ التفريق ﴿إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ﴾ على الوحدانيةِ والقدرةِ ﴿لِّكُلِّ صَبَّارٍ﴾ عن معاصي الله ﴿شَكُور﴾ لأنعُمه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
لیکن انہوں نے پھر کہا کہ اے ہمارے پروردگار! ہمارے سفر دور دراز کردے۱ چونکہ خود انہوں نے اپنے ہاتھوں اپنا برا کیا اس لئے ہم نے انہیں (گزشتہ) فسانوں کی صورت میں کردیا<br>۲ اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے اڑا دیئے<br>۳۔ بلاشبہ ہر ایک صبروشکر کرنے والے کے لئے اس (ماجرے) میں بہت سی عبرتیں ہیں.
حواشی
(1) یعنی جس طرح لوگ سفر کی صعوبتوں، خطرات اور موسم کی شدتوں کا تذکرہ کرتے ہیں، ہمارے سفر بھی اسی طرح دور دور کردے، مسلسل آبادیوں کے بجائے درمیان میں سنسان وویران جنگلات اور صحراوں سے ہمیں گزرنا پڑے، گرمیوں میں دھوپ کی شدت اور سردیوں میں یخ بستہ ہوائیں ہمیں پریشان کریں اور راستے میں بھوک اور پیاس کی سختیوں سے بچنے کے لئے ہمیں زاد راہ کا بھی انتظام کرنا پڑے۔ ان کی یہ دعا اسی طرح کی ہے، جیسے بنی اسرائیل نے من وسلویٰ اور دیگر سہولتوں کے مقابلے میں دالوں اور سبزیوں وغیرہ کا مطالبہ کیا تھا۔ یا پھر زبان حال سے ان کی یہ دعا تھی۔(2) یعنی انہیں اس طرح ناپید کیا کہ ان کی ہلاکت کا قصہ زبان زدخلائق ہوگیا۔ اور مجلسوں اور محفلوں کا موضوع گفتگو بن گیا۔
(3) یعنی انہیں متفرق اور منتشر کردیا، چنانچہ سبا میں آباد مشہور قبیلے مختلف جگہوں پر جاآباد ہوئے، کوئی یثرب ومکہ آیا، کوئی شام کے علاقے میں چلا گیا کوئی کہیں اور کوئی کہیں۔