Wa kazzabal lazeena min qablihim wa maa balaghoo mi`shaara maaa aatainaahum fakazzaboo Rusulee; fakaifa kaana nakeer
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذیب کی تھی اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا تھا یہ اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے تو انہوں نے میرے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ سو میرا عذاب کیسا ہوا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَكَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ﴾ من الأُمم رسلَنا وهم عادٌ، وثمودُ، وقومُ إبراهيم، وقومُ لوط، وغيرُهم ﴿وَمَا بَلَغُوا﴾ كفارُ مكةَ ﴿مِعْشَارَ﴾ أي: عُشْر ﴿مَا آتَيْنَاهُمْ﴾ أي: الأُممَ الخاليةَ من القوةِ والنعمةِ وطولِ العمر ﴿فَكَذَّبُوا رُسُلِي﴾ عنادًا ﴿فَكَيْفَ كَانَ نَكِير﴾ أي: إنكاري عليهم، يُحذِّرهم عذابَ من تقدَّم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی ہماری باتوں کو جھٹلایا تھا اور انہیں ہم نے جو دے رکھا تھا یہ تو اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے، پس انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا، (پھر دیکھ کہ) میرا عذاب کیسا (سخت) تھا.۱
حواشی
(1) یہ کفار مکہ کو تنبیہ کی جا رہی ہے کہ تم نے تکذیب وانکار کا جو راستہ اختیار کیا ہے۔
وہ نہایت خطرناک ہے۔
تم سے پچھلی امتیں بھی، اس راستے پر چل کر تباہ وبرباد ہوچکی ہیں۔
حالانکہ یہ امتیں مال ودولت، قوت وطاقت اور عمروں کے لحاظ سے تم سے بڑھ کر تھیں، تم تو ان کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچتے۔
لیکن اس کے باوجود وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں۔
اسی مضمون کو سورۂ احقاف کی آیت 26 میں بیان فرمایا گیا ہے۔