Qul jaaa`al haqqu wa maa yubdi`ul baatilu wa maa yu`eed
ترجمہ (جالندھری)
کہہ دو کہ حق آچکا اور (معبود) باطل نہ تو پہلی بار پیدا کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پیدا کرے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلْ جَاء الْحَقُّ﴾ الإسلامُ وما فيه من الأحكامِ ﴿وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيد﴾ أي: ذهبَ فلم يبقَ منه بقيةٌ تُبدئ شيئًا أو تُعيد.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہہ دیجیئے کہ حق آچکا باطل نہ تو پہلے کچھ کرسکا ہے اور نہ کرسکے گا.۱
حواشی
(1) حق سے مراد قرآن اور باطل سے مراد کفرو شرک ہے۔
مطلب ہے اللہ کی طرف سے اللہ کا دین اور اس کا قرآن آگیا ہے، جس سے باطل مضمحل اور ختم ہوگیا ہے، اب وہ سراٹھانے کے قابل نہیں رہا، جس طرح فرمایا «بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ» (سورة الأنبياء:حدیث میں آتا ہے کہ جس دن مکہ فتح ہوا، نبی (صلى الله عليه وسلم) خانہ کعبہ میں داخل ہوئے ، چاروں طرف بت نصب تھے، آپ (صلى الله عليه وسلم) کمان کی نوک سے ان بتوں کو مارتے جاتے اور یہ آیت اور سورۂ بنی اسرائیل کی آیت «وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ» پڑھتے جاتے۔
(صحيح بخاري، كتاب الجهاد، باب إزالة الأصنام من حول الكعبة)۔