Qul inna Rabbee yaqzifu bilhaqq `Allaamul Ghuyoob
ترجمہ (جالندھری)
کہہ دو کہ میرا پروردگار اوپر سے حق اُتارتا ہے (اور وہ) غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ﴾ يُلقيه على الباطل، فيُزهِقُه، والمرادُ: الوحي، وآياتُ القرآن ﴿عَلاَّمُ الْغُيُوب﴾ أي: وهو علَّامُ الغيوب.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہہ دیجیئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وه ۱ ہر غیب کا جاننے واﻻ ہے.
حواشی
(1) قَذَفَ کے معنی، تیر اندازی اور خشت باری کے بھی ہیں اور کلام کرنے کے بھی۔
یہاں اس کے دوسرے معنی ہی ہیں یعنی وہ حق کے ساتھ گفتگو فرماتا، اپنے رسولوں پر وحی نازل فرماتا اور ان کے ذریعے سے لوگوں کے لئے حق واضح فرماتا ہے۔
جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ» (المؤمن:یعنی ”اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے، فرشتے کے ذریعے سے اپنی وحی سے نوازتا ہے“۔