وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا۟ الْعِلْمَ الَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِىٓ إِلَىٰ صِرَٰطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ٦
Wa yaral lazeena utul `Ilmal lazeee unzila ilaika mir Rabbika huwal haqqa wa yahdeee ilaaa siraatil `Azeezil Hameed
ترجمہ (جالندھری)
اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو (قرآن) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ حق ہے۔ اور (خدائے) غالب اور سزاوار تعریف کا رستہ بتاتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَرَى﴾ أي: ويعلَم ﴿الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ﴾ هم الصحابةُ، أو من آمنَ من أهلِ الكتاب ﴿الَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ﴾ يعني: القرآنَ ﴿هُوَ الْحَقَّ﴾ أي: يرون المنزَلَ حقًّا ﴿وَيَهْدِي إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيد﴾ يعني: الإسلامَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جنہیں علم ہے وه دیکھ لیں گے کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے وه (سراسر) حق ہے۱ اور اللہ غالب خوبیوں والے کی راه کی رہبری کرتا ہے.<br>۲
حواشی
(1) یہاں رویت سے مراد رویت قلبی یعنی علم یقینی ہے، محض رویت بصری (آنکھ کا دیکھنا) نہیں۔ اہل علم سے مراد صحابہ کرام (رضي الله عنهم) ، یا مومنین اہل کتاب یا تمام ہی مومنین ہیں یعنی اہل ایمان اس بات کو جانتے اور اس پر یقین رکھتے ہیں۔(2) یہ عطف ہےحق پر، یعنی وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ قرآن کریم اس راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو اس اللہ کا راستہ ہے جو کائنات میں سب پر غالب ہے اور اپنی مخلوق میں محمود (قابل تعریف) ہے۔ اور وہ راستہ کیا ہے؟ توحید کا راستہ جس کی طرف تمام انبیا علیہم السلام اپنی اپنی قوموں کو دعوت دیتے رہے۔