Wa qaalal lazeena kafaroo hal nadullukum `alaa rajuliny yanabbi `ukum izaa muzziqtum kulla mumazzaqin innakum lafee khalqin jadeed
ترجمہ (جالندھری)
اور کافر کہتے ہیں کہ بھلا ہم تمہیں ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں خبر دیتا ہے کہ جب تم (مر کر) بالکل پارہ پارہ ہو جاؤ گے تو نئے سرے سے پیدا ہوگے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ سخريةً بنبيِّهم: ﴿هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلَى رَجُلٍ﴾ هو محمّدٌ صلى الله عليه وسلم ﴿يُنَبِّئُكُمْ﴾ يُخبِركم، ويقولُ لكم ﴿إِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ﴾ قُطِّعتم كلَّ تقطيع؛ أي: في القبورِ: ﴿إِنَّكُمْ لَفِي خَلْقٍ جَدِيد﴾ أي: تُنشَؤون خلقًا جديدًا بعد تمزُّقِ أجسادِكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور کافروں نے کہا۱ (آؤ) ہم تمہیں ایک ایسا شخص بتلائیں<br>۲ جو تمہیں یہ خبر پہنچا رہا ہے<br>۳ کہ جب تم بالکل ہی ریزه ریزه ہوجاؤ گے تو تم پھر سے ایک نئی پیدائش میں آؤ گے.<br>۴
حواشی
(1) یہ اہل ایمان کے مقابلے میں منکرین کا آخرت کا قول ہے جو آپس میں انہوں نے ایک دوسرے سے کہا۔(2) اس سے مراد حضرت محمد مصطفیٰ (صلى الله عليه وسلم) ہیں جو ان کی طرف اللہ کے نبی بن کر آئے تھے۔
(3) یعنی عجیب وغریب خبر، ناقابل فہم خبر۔
(4) یعنی مرنے کے بعد جب تم مٹی میں مل کر ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے، تمہاری ظاہری وجود ناپید ہوجائے گا، تمہیں قبروں سے دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور دوبارہ وہی شکل وصورت تمہیں عطا کردی جائے گی جس میں تم پہلے تھے۔ یہ گفتگو انہوں نے آپس میں استہزا اور مذاق کے طور پر کی۔