Wa laqad fatannaa Sulaimaana wa alqainaa `alaa kursiyyihee jasadan summa anaab
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَأَلْقَيْنَا عَلَى كُرْسِيِّهِ جَسَدًا﴾ ابتليناهُ، وابتلاؤه ما حُكي عن النبيِّ صلى الله عليه وسلم أنه قال: «لأطوفنَّ الليلةَ على مئةِ امرأةٍ، أو تسعٍ وتسعين امرأةً، كلُّهن يأتينَ بفارسٍ يُجاهِدُ في سبيل الله، فقال له صاحبُه: قل: إن شاء الله، فلم يقُل، فلم تحملْ منهنَّ إلا امرأةٌ واحدةٌ جاءت بشِقِّ رَجُل»، قال النبيُّ صلى الله عليه وسلم : «والذي نفسي بيده! لو قال: إنْ شاء الله، لجاهَدوا في سبيل الله».
والشقُّ: هو الجسدُ الذي أُلقي على كرسيِّه حين عُرِض عليه، وهي محنتُه ﴿ثُمَّ أَنَاب﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک جسم ڈال دیا پھر۱ اس نے رجوع کیا.
حواشی
(1) یہ آزمائش کیا تھی، کرسی پر ڈالا گیا جسم کس چیز کا تھا؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟ اس کی بھی کوئی تفصیل قرآن کریم یا حدیث میں نہیں ملتی۔
البتہ بعض مفسرین نے صحیح حدیث سے ثابت ایک واقعے کو اس پر چسپاں کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت سلیمان (عليه السلام) نے ایک مرتبہ کہا کہ میں آج کی رات اپنی تمام بیویوں سے (جن کی تعداد 70 یا 90 تھی) ہمبستری کروں گا تاکہ ان سے شاہ سوار پیدا ہوں جو اللہ کی راہ میں جہاد کریں۔
اور اس پر ان شاء اللہ نہیں کہا (یعنی صرف اپنی ہی تدبیر پر سارا اعتماد کیا) نتیجہ یہ ہوا کہ سوائے ایک بیوی کے کوئی بیوی حاملہ نہیں ہوئی۔
اور حاملہ بیوی نے بھی جو بچہ جنا، وہ ناقص یعنی آدھا تھا۔
نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا اگر سلیمان (عليه السلام) ان شاء اللہ کہہ لیتے تو سب سے مجاہد پیدا ہوتے۔
(صحيح بخاري ، كتاب الأنبياء ، صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب الاستثناء) ان مفسرین کے خیال میں شاید ان شاء اللہ نہ کہنا یا صرف اپنی تدبیر پر اعتماد کرنا یہی فتنہ ہو، جس میں حضرت سلیمان (عليه السلام) مبتلا ہوئے اور کرسی پر ڈالا جانے والا جسم یہی ناقص الخلقت بچہ ہو۔
واللهُ أَعْلَمُ۔