Fasakhkharnaa lahur reeha tajree bi amrihee rukhaaa`an haisu asaab
ترجمہ (جالندھری)
پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ﴾ فذلَّلناها لطاعتهِ إجابةً لدعوتهِ ﴿تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاء﴾ أي: رخوةً لينةً ﴿حَيْثُ أَصَاب﴾ أي: قصَدَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا اور آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی.۱
حواشی
(1) یعنی ہم نے سلیمان (عليه السلام) کی یہ دعا قبول کر لی اور ایسی بادشاہی عطا کی جس میں ہوا بھی ان کے ماتحت تھی، یہاں ہوا کو نرمی سے چلنے والا بتایا ہے، جب کہ دوسرے مقام پر اسے تند وتیز کہا ہے، (الانبیاء:
جس کا مطلب یہ ہے کہ ہوا پیدائشی قوت کے لحاظ سے تند ہے۔
لیکن سلیمان (عليه السلام) کے لئے اسے نرم کر دیا گیا، حسب ضرورت وہ کبھی تند ہوتی کبھی نرم، جس طرح حضرت سلیمان (عليه السلام) چاہتے۔
(فتح القدیر)۔