قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ صٓ

سورۃ صٓ آیت ۴۴ کی تفسیر

Surah Sad Ayat 44 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِب بِّهِۦ وَلَا تَحْنَثْ ۗ إِنَّا وَجَدْنَٰهُ صَابِرًا ۚ نِّعْمَ الْعَبْدُ ۖ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ ٤٤

Wa khuz biyadika dighsan fadrib bihee wa laa tahnas, innaa wajadnaahu saabiraa; ni`mal `abd; innahooo awwaab

ترجمہ (جالندھری)

اور اپنے ہاتھ میں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو۔ بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پایا۔ بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا﴾ هو قبضةٌ من الشجرِ فيها مئةُ قضيبٍ ﴿فَاضْرِب بِّهِ﴾ زوجتكَ لتبرَّ بيمينكَ ﴿وَلاَ تَحْنَثْ﴾ أي: لا تدعِ الضربَ فتحنَثْ، فأخذ مئةَ عودٍ، وضربَها ضربةً واحدة، فحلَّل اللهُ يمينَه، وهي رخصةٌ في الحدود ﴿إِنَّا وَجَدْنَاهُ صَابِرًا﴾ على البلاء، وقولُ أيوب: «مسَّني الشيطان» لم يكن جزَعًا؛ لأنها شكايةٌ إلى المحبوب، فدلَّ على أنه في غايةِ الصبر ﴿نِعْمَ الْعَبْدُ﴾ أيوبُ ﴿إِنَّهُ أَوَّاب﴾ رجَّاع إلى الله تعالى.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور اپنے ہاتھوں میں تنکوں کا ایک مٹھا (جھاڑو) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر۱ ، سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بنده پایا، وه بڑا نیک بنده تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے واﻻ.

حواشی

  1. (1) بیماری کے ایام میں خدمت گزار بیوی کو کسی بات سے ناراض ہو کر حضرت ایوب (عليه السلام) نے اسے سو کوڑے مارنے کی قسم کھا لی تھی، صحت یاب ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا، کہ سو تنکوں والی جھاڑو لے کر ایک مرتبہ اسے مار دے، تیری قسم پوری ہو جائے گی۔
    اس امر میں علما کا اختلاف ہے کہ یہ رعایت صرف حضرت ایوب (عليه السلام) کے ساتھ خاص ہے یا دوسرا کوئی شخص بھی اس طرح سو کوڑوں کی جگہ سو تنکوں والی جھاڑو مار کر حانث ہونے سے بچ سکتا ہے؟ بعض پہلی رائے کے قائل ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ اگر نیت ضرب شدید کی نہ کی ہو تو اس طرح عمل کیا جا سکتا ہے۔
    (فتح القدیر) ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی ایک معذور کمزور زانی کو سو کوڑوں کی جگہ سو تنکوں والی جھاڑو مار کر سزا دی۔
    (مسند أحمد 5/222 ابن ماجه، كتاب الحدود، باب الكبير والمريض يجب عليه الحد، صححه الألباني) جس سے مخصوص صورتوں میں اس کا جواز ثابت ہوتا ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ