وَبِالَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ١٣٨
Wa billail; afalaa ta`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَبِاللَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ﴾ بما حلَّ بمن تقدَّمكم، فتعتبرون بهم؟!
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟۱
حواشی
(1) یہ اہل مکہ سے خطاب ہے جو تجارتی سفر میں ان تباہ شدہ علاقوں سے آتے جاتے، گزرتے تھے۔
ان کو کہا جا رہا ہے کہ تم صبح کے وقت بھی اور رات کے وقت بھی ان بستیوں سےگزرتے ہو، جہاں اب مردار بحیرہ ہے، جو دیکھنے میں بھی نہایت کریہ ہے اور سخت متعفن اور بدبو دار۔
کیا تم انہیں دیکھ کر یہ بات نہیں سمجھتے کہ تکذیب رسل کی وجہ سے ان کا یہ بدانجام ہوا، تو تمہاری اس روش کا انجام بھی اس سے مختلف کیوں کر ہوگا؟ جب تم بھی وہی کام کر رہے ہو، جو انہوں نے کیا تو پھر اللہ کے عذاب سے کیوں کر محفوظ رہو گے؟