وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍ مَّارِدٍ ٧
Wa hifzam min kulli Shaitaanim maarid
ترجمہ (جالندھری)
اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَحِفْظًا﴾ أي: وحَفِظْناها حفظًا بالشُّهب ﴿مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِد﴾ متمرِّد، فهم يُرْمَون بها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.۱
حواشی
(1) یعنی آسمان دنیا پر، زینت کے علاوہ، ستاروں کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ سرکش شیاطین سے حفاظت ہو۔
چنانچہ شیطان آسمان پرکوئی بات سننے کے لئے جاتے ہیں تو ستارے ان پر ٹوٹ کر گرتے ہیں جس سے بالعموم شیطان جل جاتے ہیں۔
جیسا کہ اگلی آیات اور احادیث سے واضح ہوتا ہے۔
ستاروں کا ایک تیسرا مقصد رات کی تاریکیوں میں رہنمائی بھی ہے۔
جیسا کہ قرآن میں دوسرے مقام پر بیان فرمایا گیا ہے۔
ان مقاصد سہ گانہ کے علاوہ ستاروں کا اور کوئی مقصد بیان نہیں کیا گیا ہے۔