Wa ja`alnaa minhum a`immatany yahdoona bi amrinaa lammaa sabaroo wa kaanoo bi aayaatinaa yooqinoon
ترجمہ (جالندھری)
اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ﴾ من بني إسرائيلَ ﴿أَئِمَّةً﴾ قادةً في الخيرِ يُقتدى بهم؛ يعني: الأنبياءَ الذين كانوا فيهم ﴿يَهْدُونَ﴾ يدعونَ إلى الطاعةِ ﴿بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا﴾ أي: حين صَبَروا على دينهم، وعلى البلاءِ من عدوِّهم ﴿وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُون﴾ لإمعانهم فيها النَّظرِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جب ان لوگوں نے صبر کیا تو ہم نے ان میں سے ایسے پیشوا بنائے جو ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کرتے تھے، اور وه ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے.۱
حواشی
(1) اس آیت سے صبر کی فضیلت واضح ہے۔
صبر کا مطلب ہے اللہ کے اوامر کے بجا لانے اور ترک زواجر میں اور اللہ کے رسولوں کی تصدیق اور ان کے اتباع میں جو تکلیفیں آئیں، انہیں خندہ پیشانی سے جھیلنا۔
اللہ نے فرمایا، ان کے صبر کرنے اور آیات الٰہی پر یقین رکھنے کی وجہ سے ہم نے ان کو دینی امامت اور پیشوائی کے منصب پر فائز کیا۔
لیکن جب انہوں نے اس کے برعکس تبدیل وتحریف کا ارتکاب شروع کر دیا، تو ان سے یہ مقام سلب کر لیا گیا۔
چنانچہ اس کے بعد ان کے دل سخت ہوگئے، پھر ان کا عمل صالح رہا اور نہ ان کا اعتقاد صحیح۔