قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ السجدہ

سورۃ السجدہ آیت ۲۷ کی تفسیر

Surah Sajdah Ayat 27 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا نَسُوقُ الْمَآءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِۦ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَٰمُهُمْ وَأَنفُسُهُمْ ۖ أَفَلَا يُبْصِرُونَ ٢٧

Awalam yaraw annaa nasooqul maaa`a ilal lardil juruzi fanukhriju bihee zar`an taakulu minhu an`aamuhum wa anfusuhum afalaa yubsiroon

ترجمہ (جالندھری)

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاء إِلَى الأَرْضِ الْجُرُزِ﴾ أي: اليابسة المعدومة النبات، المعنى: ألم يستدلوا على قدرتنا بسوقنا المطر إلى الأرض التي لا نبات فيها؟! ﴿فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ﴾ كالتبن ﴿وَأَنفُسُهُمْ﴾ كالحبوب والفواكه ﴿أَفَلاَ يُبْصِرُون﴾ ذلك فيؤمنون؟!

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم پانی کو بنجر (غیر آباد) زمین کی طرف بہا کر لے جاتے ہیں پھر اس سے ہم کھیتیاں نکالتے ہیں جسے ان کے چوپائے اور یہ خود کھاتے ہیں۱ ، کیا پھر بھی یہ نہیں دیکھتے؟

حواشی

  1. (1) پانی سے مراد آسمانی بارش اور چشموں نالوں اور وادیوں کا پانی ہے، جسے اللہ تعالیٰ ارض جرز (بنجر اور بے آباد) علاقوں کی طرف بہا کر لے جاتا ہے اور اس سے پیداوار ہوتی ہے جو انسان کھاتے ہیں اور جو بھوسی یا چارہ ہوتا ہے، وہ جانور کھا لیتے ہیں۔
    اس سے مراد کوئی خاص زمین یا علاقہ مراد نہیں ہے بلکہ عام ہے۔
    جو ہر بے آباد، بنجر اور چٹیل زمین کو شامل ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ