وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ٨٠
Wa izaa mardtu fahuwa yashfeen
ترجمہ (جالندھری)
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِين﴾ من مرضي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.۱
حواشی
(1) بیماری کو دور کرکے شفا عطا کرنے والا بھی وہی ہے۔
یعنی دواؤں میں شفا کی تاثیر بھی اسی کے حکم سے ہوتی ہے۔
ورنہ دوائیں بھی بےاثر ثابت ہوتی ہیں۔
بیماری بھی اگرچہ اللہ کے حکم اور مشیت سے ہی آتی ہے۔
لیکن اس کی نسبت اللہ کی طرف نہیں کی۔
بلکہ اپنی طرف کی۔
یہ گویا اللہ کے ذکر میں اس کے ادب و احترام کے پہلو کو ملحوظ رکھا۔