إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ٨٩
Illaa man atal laaha biqalbin saleem
ترجمہ (جالندھری)
ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِلاَّ﴾ استثناءٌ منقطعٌ؛ أي: لكنْ ﴿مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيم﴾ من الشِّرك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.۱
حواشی
(1) قلب سلیم یا بے عیب دل سے مراد وہ دل ہے جو شرک سے پاک ہو۔
یعنی قلب مومن۔
اس لیے کہ کافر اور منافق کا دل مریض ہوتا ہے۔
بعض کہتے ہیں، بدعت سے خالی اور سنت پر مطمئن دل، بعض کے نزدیک، دنیا کے مال و متاع کی محبت سے پاک دل اور بعض کے نزدیک، جہالت کی تاریکیوں اور اخلاقی رذالتوں سےپاک دل۔
یہ سارے مفہوم بھی صحیح ہوسکتے ہیں۔
اس لیے کہ قلب مومن مذکورہ تمام ہی برائیوں سے پاک ہوتا ہے۔