Iz ra aa naaran faqaala li alhlihim kusooo inneee aanastu naaral la`alleee aateekum minhaa biqabasin aw ajidu `alan naari hudaa
ترجمہ (جالندھری)
جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (یہاں) ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید اس میں سے میں تمہارے پاس انگاری لاؤں یا آگ (کے مقام) کا رستہ معلوم کرسکوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِذْ رَأَى نَارًا فَقَالَ لأَهْلِهِ امْكُثُوا﴾ أقيمُوا ﴿إِنِّي آنَسْتُ﴾ أبصرتُ ﴿نَارًا لَّعَلِّي آتِيكُم مِّنْهَا بِقَبَسٍ﴾ بشعلةِ نارٍ في طرفِ عودٍ أو فتيلةٍ ﴿أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى﴾ أي: هاديًا يدلُّني على الطَّريق.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس ﻻؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں.۱
حواشی
(1) یہ اس وقت کا واقعہ ہے۔
جب موسیٰ (عليه السلام) مدین سے اپنی بیوی کے ہمراہ (جو ایک قول کے مطابق حضرت شعیب عليه السلام کی دختر نیک اختر تھیں) اپنی والدہ کی طرف سے واپس جا رہے تھے، اندھیری رات تھی اور راستہ بھی نامعلوم۔
بعض مفسرین کے بقول بیوی کی زچگی کا وقت بالکل قریب تھا اور انہیں حرارت کی ضرورت تھی۔
یا سردی کی وجہ سے گرمی کی ضرورت محسوس ہوئی۔
اتنے میں دور سے انہیں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے نظر آئے۔
گھر والوں سے یعنی بیوی سے (یا بعض کہتے ہیں خادم اور بچہ بھی تھا اس لئے جمع کا لفظ استعمال فرمایا) کہا تم یہاں ٹھہرو! شاید میں آگ کا کوئی انگارا وہاں سے لے آؤں یا کم از کم وہاں سے راستے کی نشان دہی ہو جائے۔