قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ طٰہٰ

سورۃ طٰہٰ آیت ۱۰۸ کی تفسیر

Surah Taha Ayat 108 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِىَ لَا عِوَجَ لَهُۥ ۖ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا ١٠٨

Yawma iziny yattabi`oonad daa`iya laa `iwaja lahoo wa khasha`atil aswaatu lir Rahmaani falaa tasma`u illaa hamsaa

ترجمہ (جالندھری)

اس روز لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اس کی پیروی سے انحراف نہ کرسکیں گے اور خدا کے سامنے آوازیں پست ہوجائیں گی تو تم آواز خفی کے سوا کوئی آواز نہ سنو گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ﴾ المناديَ للحشرِ، وهو إسرافيلُ عليه السلام ﴿لاَ عِوَجَ﴾ أي: لا يعوجُّ مدعوٌّ عن صوته، بل يتبَعُه من غيرِ انحرافٍ عنه ﴿وَخَشَعَت﴾ خفيَتْ وذلَّت ﴿الأَصْوَاتُ﴾ أي: أربابُها ﴿لِلرَّحْمَنِ﴾ هيبةً وإجلالًا ﴿فَلاَ تَسْمَعُ إِلاَّ هَمْسًا﴾ صوتًا خفيفًا، المعنى: لا تسمَعُ إلا مشيَ الأقدامِ بخفاءٍ إلى المحشَرِ خوفًا.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں۱ گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی<br>۲ اور اللہ رحمنٰ کے سامنے تمام آوازیں پست ہو جائیں گی سوائے کھسر پھسر کے تجھے کچھ بھی سنائی نہ دے گا.<br>۳

حواشی

(1) یعنی جس دن اونچے نیچے پہاڑ، وادیاں، فلک بوس عمارتیں، سب صاف ہو جائیں گی، سمندر اور دریا خشک ہو جائیں گے، اور ساری زمین صاف چٹیل میدان ہو جائی گی۔ پھر ایک آواز آئیگی، جس کے پیچھے سارے لوگ لگ جائیں گے یعنی جس طرف وہ داعی بلائے گا، جائیں گے۔
(2) یعنی اس داعی سے ادھر ادھر نہیں ہو نگے۔
(3) یعنی مکمل سناٹا ہوگا سوائے قدموں کی آہٹ اور کھسر پھسر کے کچھ سنائی نہیں دے گا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ