قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ طٰہٰ

سورۃ طٰہٰ آیت ۱۳۰ کی تفسیر

Surah Taha Ayat 130 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا ۖ وَمِنْ ءَانَآئِ الَّيْلِ فَسَبِّحْ وَأَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضَىٰ ١٣٠

Fasbir `alaa maa yaqooloona wa sabbih bihamdi Rabbika qabla tuloo`ish shamsi wa qabla ghuroobihaa wa min aanaaa`il laili fasbbih wa atraafan nahaari la `allaka tardaa

ترجمہ (جالندھری)

پس جو کچھ یہ بکواس کرتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کیا کرو۔ اور رات کی ساعات (اولین) میں بھی اس کی تسبیح کیا کرو اور دن کی اطراف (یعنی دوپہر کے قریب ظہر کے وقت بھی) تاکہ تم خوش ہوجاؤ

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ﴾ فيكَ ﴿وَسَبِّحْ﴾ أي: صَلِّ ﴿بِحَمْدِ رَبِّكَ﴾ أي: وأنت حامدٌ بأن وُفِّقتَ للتسبيح ﴿قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ﴾ هي صلاةُ الفجر ﴿وَقَبْلَ غُرُوبِهَا﴾ وهي صلاةُ العصر ﴿وَمِنْ آنَاء اللَّيْلِ﴾ ساعاتِهِ، جمعُ (إِنىً) مثل مِعىً ﴿فَسَبِّحْ﴾ والمرادُ: صلاةُ المغربِ والعشاء ﴿وَأَطْرَافَ النَّهَارِ﴾ صلاة الظُّهر ﴿لَعَلَّكَ تَرْضَى﴾ ترضى بما تُعطى من الثوابِ يا محمدُ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

پس ان کی باتوں پر صبر کر اور اپنے پروردگار کی تسبیح اور تعریف بیان کرتا ره، سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے سے پہلے، رات کے مختلف وقتوں میں بھی اور دن کے حصوں میں بھی تسبیح کرتا ره۱ ، بہت ممکن ہے کہ تو راضی ہو جائے.<br>۲

حواشی

(1) بعض مفسرین کے نزدیک تسبیح سے مراد نماز ہے اور وہ اسے پانچ نمازوں سے مراد لیتے ہیں۔ طلوع شمس سے قبل فجر، ٖغروب سے قبل، عصر رات کی گھڑیوں سے مغرب و عشاء اور اطراف النھار سے ظہر کی نماز مراد ہے کیونکہ ظہر کا وقت، یہ نماز اول کا طرف آخر اور نہار آخر کا طرف اول ہے۔ اور بعض کے نزدیک ان اوقات میں ایسے ہی اللہ کی تسبیح و توحید ہے، جس میں نماز، تلاوت، ذکر اذکار، دعا مناجات اور نوافل سب داخل ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ آپ ان مشرکین کی تکذیب سے بد دل نہ ہوں۔ اللہ کی تسبیح و تحمید کرتے رہیں۔ اللہ تعالٰی جب چاہے گا، ان کی گرفت فرما لے گا۔
(2) یہ متعلق ہے فَسَبِّحْ سے یعنی ان اوقات میں تسبیح کریں، یہ امید رکھتے ہوئے کہ اللہ کے ہاں آپ کو وہ مقام و درجہ حاصل ہو جائے گا جس سے آپ کا نفس راضی ہو جائے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ