قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ طٰہٰ

سورۃ طٰہٰ آیت ۱۲۹ کی تفسیر

Surah Taha Ayat 129 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَأَجَلٌ مُّسَمًّى ١٢٩

Wa law laa Kalimatun sabaqat mir Rabbika lakaana lizaamanw wa ajalum musammaa

ترجمہ (جالندھری)

اور اگر ایک بات تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور (جزائے اعمال کے لئے) ایک میعاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو (نزول) عذاب لازم ہوجاتا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَوْلاَ كَلِمَةٌ﴾ أي: حكمةٌ ﴿سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ﴾ بتأخيرِ العذاب ﴿لَكَانَ لِزَامًا﴾ أي: لازِمًا لهم في الدنيا ﴿وَأَجَلٌ مُسَمًّى﴾ مضروبٌ، وهو يومُ القيامة، ﴿وَأَجَلٌ مُسَمًّى﴾ معطوف على ﴿كَلِمَةٌ﴾: أي لولا الكلمة والأجل المسمى لكان العذاب لزاماً، وإنما أخّره لتعتدل رؤوس الآي.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اگر تیرے رب کی بات پہلے ہی سے مقرر شده اور وقت معین کرده نہ ہوتا تو اسی وقت عذاب آچمٹتا.۱

حواشی

  1. (1) یعنی یہ مکذبین اور مشرکین مکہ دیکھتے نہیں کہ ان سے پہلے کئی امتیں گزر چکی ہیں، جن کے جانشین ہیں اور ان کی رہائش گاہوں سے گزر کر آگے جاتے ہیں انہیں ہم اسکے جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک کر چکے ہیں، جن کے عبرت ناک انجام میں اہل عقل و دانش کے لئے بڑی نشانیاں ہیں، لیکن اہل مکہ ان سے آنکھیں بند کئے ہوئے انہی کی روش اپنائے ہوئے ہیں۔
    اگر اللہ تعالٰی نے پہلے سے یہ فیصلہ نہ کیا ہوتا کہ وہ تمام حجت کے بغیر اور اس مدت کے آنے سے پہلے جو وہ مہلت کے لئے کسی قوم کو عطا فرماتا ہے، کسی کو ہلاک نہیں کرتا۔
    تو فورا انہیں عذاب الٰہی آ چمٹتا اور یہ ہلاکت سے دو چار ہو چکے ہوتے۔
    مطلب یہ ہے کہ تکذیب رسالت کے باوجود اگر ان پر اب تک عذاب نہیں آیا تو یہ سمجھیں کہ آئندہ بھی نہیں آئے گا بلکہ ابھی ان کو اللہ کی طرف سے مہلت ملی ہوئی ہے، جیسا کہ وہ ہر قوم کو دیتا ہے۔
    مہلت عمل ختم ہو جانے کے بعد ان کو عذاب الٰہی سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ