Falanaatiyannaka bisihrim mislihee faj`al bainanaa wa bainaka maw`idal laa nukhlifuhoo nahnu wa laaa anta makaanan suwaa
ترجمہ (جالندھری)
تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کریں اور نہ تم (اور یہ مقابلہ) ایک ہموار میدان میں (ہوگا)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ﴾ أي: بسحرٍ يُماثلُه ﴿فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا﴾ أي: فاضرِبْ بيننا وبينكَ ميقاتًا.
والموعدُ بمعنى: الوعدِ؛ لقوله: ﴿لاَّ نُخْلِفُهُ﴾ لا نُجاوِزُه ﴿نَحْنُ وَلاَ أَنتَ مَكَانًا سُوًى﴾ يعني: وسطًا بين الموضعَين؛ أي: نتواعَدُ مكانًا، فتستوي مسافتُه على الفريقَين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں اسی جیسا جادو ضرور ﻻئیں گے پس تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدے کا وقت مقرر کر لے۱ ، کہ نہ ہم اس کا خلاف کریں اور نہ تو، صاف میدان میں مقابلہ ہو.<br>۲
حواشی
- مَوْعِدٌ مصدر ہے یا اگر ظرف ہے تو زمان اور مکان دونوں مراد ہو سکتے ہیں کوئی جگہ اور دن مقرر کر لے۔(2) مَكَانًا سُوًى۔ صاف ہموار جگہ، جہاں ہونے والے مقابلے کو ہر شخص آسانی سے دیکھ سکے یا ایسی برابر کی جگہ، جہاں فریقین سہولت سے پہنچ سکیں۔