Afaman assasa bunyaa nahoo `alaa taqwaa minal laahi wa ridwaanin khairun am man assasa bunyaanahoo `alaa shafaa jurufin haarin fanhaara bihee fee Naari Jahannnam; wallaahu laa yahdil qawmaz zaalimeen
ترجمہ (جالندھری)
بھلا جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گر جانے والی کھائی کے کنارے پر رکھی کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری اور خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَفَمَنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ﴾ والمرادُ: قواعدُ البنيانِ ﴿عَلَى تَقْوَى مِنَ اللّهِ وَرِضْوَانٍ﴾ أي: على طلبِ التقوى، ورضا اللهِ ﴿خَيْرٌ أَم مَّنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَىَ شَفَا جُرُفٍ﴾ طرفِ وادٍ مُنْحفِرٍ أصلُهُ بالماء ﴿هَارٍ﴾ أي: أشرَفَ على السُّقوط ﴿فَانْهَارَ بِهِ﴾ أي: سقَطَ بالباني ﴿فِي نَارِ جَهَنَّمَ﴾ يريدُ أن بناءَ هذا المسجدِ الضِّرارِ كالبناءِ على شفيرِ جهنَّمَ يتهوَّرُ بأهلِها فيها ﴿وَاللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِين﴾ إلى ما فيه نجاتُهم.
والمعنى: أفمنْ أَسَّسَ دينَه على أثبتِ القواعدِ ـ وهو الإيمانُ ـ خيرٌ، أم مَنْ أَسَّسه على أضعفِ القواعدِ ـ وهو الكفرُ ـ فيسقُطُ صاحبُه في النار؟
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر آیا ایسا شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ سے ڈرنے پر اور اللہ کی خوشنودی پر رکھی ہو، یا وه شخص، کہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی گھاٹی کے کنارے پر جو کہ گرنے ہی کو ہو، رکھی ہو، پھر وه اس کو لے کر آتش دوزخ میں گر پڑے۱ ، اور اللہ تعالیٰ ایسے ﻇالموں کو سمجھ ہی نہیں دیتا۔
حواشی
(1) اس میں مومن اور منافق کے عمل کی مثالیں بیان کی گئی ہیں۔
مومن کا عمل اللہ کے تقوٰی پر اور اس کی رضامندی کے لئے ہوتا ہے۔
جب کہ منافق کا عمل ریاکاری اور فساد پر مبنی ہوتا ہے۔
جو اس حصہ زمین کی طرح جس کے نیچے سے وادی کا پانی گزرتا ہے اور مٹی کو ساتھ بہا لے جاتا ہے۔
وہ حصہ نیچے سے کھوکھلا رہ جاتا ہے۔
جس پر کوئی تعمیر کر لی جائے تو فوراً گر پڑے۔
ان منافقین کا مسجد بنانے کا عمل بھی ایسا ہی ہے جو انہیں جہنم میں ساتھ لے گرے گا۔