قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ التوبہ

سورۃ التوبہ آیت ۱۲ کی تفسیر

Surah Tauba Ayat 12 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِن نَّكَثُوٓا۟ أَيْمَٰنَهُم مِّنۢ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا۟ فِى دِينِكُمْ فَقَٰتِلُوٓا۟ أَئِمَّةَ الْكُفْرِ ۙ إِنَّهُمْ لَآ أَيْمَٰنَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنتَهُونَ ١٢

Wa in nakasooo aimaanahum mim ba`di `ahdihim wa ta`anoo fee deenikum faqaatilooo a`immatal kufri innahum laaa aimaana lahum la`allahum yantahoon

ترجمہ (جالندھری)

اور اگر عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعنے کرنے لگیں تو ان کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو (یہ یہ بےایمان لوگ ہیں اور) ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔ عجب نہیں کہ (اپنی حرکات سے) باز آجائیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَإِن نَّكَثُواْ أَيْمَانَهُم﴾ نقَضوا عهودَهم ﴿مِّن بَعْدِ عَهْدِهِمْ﴾ يعني: مشركي قريش ﴿وَطَعَنُواْ فِي دِينِكُمْ﴾ عابوا الإسلامَ ﴿فَقَاتِلُواْ أَئِمَّةَ الْكُفْرِ﴾ رؤوسَ المشركين وقادَتَهُمْ ﴿إِنَّهُمْ لاَ أَيْمَانَ لَهُمْ﴾ حقيقةً؛ لنَقْضهم العهدَ ﴿لَعَلَّهُمْ يَنتَهُون﴾ عمَّا هم عليه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اگر یہ لوگ عہدوپیمان کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تو تم بھی ان سرداران کفر سے بھڑ جاؤ۔ ان کی قسمیں۱ کوئی چیز نہیں، ممکن ہے کہ اس طرح وه بھی باز آجائیں۔

حواشی

  1. (1) أَيْمَانٌ، يَمِينٌ کی جمع ہے جس کے معنی قسم کے ہیں۔
    ائمہ امام کی جمع ہے۔
    مراد پیشوا اور لیڈر ہیں مطلب یہ ہے کہ اگر یہ لوگ عہد توڑ دیں اور دین میں طعن کریں، تو ظاہری طور پر یہ قسمیں بھی کھائیں تو ان قسموں کا کوئی اعتبار نہیں۔
    کفر کے ان پیشواؤں سے لڑائی کرو، ممکن ہے اس طرح اپنے کفر سے باز آجائیں۔
    اس سے احناف نے استدلال کیا ہے کہ ذمی (اسلامی مملکت میں رہائش پذیر غیر مسلم) اگر نقض عہد نہیں کرتا، البتہ دین اسلام میں طعن کرتا ہے تو اسے قتل نہیں کیا جائے گا کیونکہ قرآن نے اس سے قتال کے لیے دو چیزیں ذکر کی ہیں اس لیے جب تک دونوں چیزوں کا صدور نہیں ہوگا وہ قتال کا مستحق نہیں ہوگا۔
    لیکن امام مالک، امام شافعی اور دیگر علماء طعن فی الدین کو نقض عہد بھی قرار دیتے ہیں اس لیے ان کے نزدیک اس میں دونوں ہی چیزیں آجاتی ہیں لہذا اس ذمی کا قتل جائز ہے اسی طرح نقض عہد کی صورت میں بھی قتل جائزہے۔
    (فتح القدیر)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ