Alaa tuqaatiloona qawman nakasooo aimaanahum wa hammoo bi ikhraajir Rasooli wa hum bada`ookum awwala marrah; atakhshawnahum; fallaahu ahaqqu an takhshawhu in kuntum mu`mineen
ترجمہ (جالندھری)
بھلا تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر (خدا) کے جلا وطن کرنے کا عزم مصمم کر لیا اور انہوں نے تم سے (عہد شکنی کی) ابتدا کی۔ کیا تم ایسے لوگوں سے ڈرتے ہو حالانکہ ڈرنے کے لائق خدا ہے بشرطیکہ ایمان رکھتے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم حَرَّض المسلمين على قتالهم، فقال تعالى: ﴿أَلاَ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَّكَثُواْ أَيْمَانَهُمْ﴾ نقَضوا عهودَهم ﴿وَهَمُّواْ بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ﴾ من مكةَ حينَ اجتمعوا في دارِ النَّدوة ﴿وَهُم بَدَؤُوكُمْ﴾ بالقتالِ ﴿أَوَّلَ مَرَّةٍ﴾ يومَ بدرٍ، وذلك أنهم قالوا حين سلِمَ العِيرُ: لا ننصرِفُ حتى نستأصلَ محمدًا وأصحابَه، ثم وَبَّخهم على خوفِهم منهم، فقال: ﴿أَتَخْشَوْنَهُمْ﴾ فتتركونَ قتالَهم ﴿فَاللّهُ أَحَقُّ﴾ من غيرِه ﴿أَن تَخْشَوْهُ﴾ فقاتِلوا أعداءه ﴿إِن كُنتُم مُّؤُمِنِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تم ان لوگوں کی سرکوبی کے لئے کیوں تیار نہیں ہوتے۱ جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور پیغمبر کو جلا وطن کرنے کی فکر میں ہیں<br>۲ اور خود ہی اول بار انہوں نے تم سے چھیڑ کی ہے<br>۳، کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ ہی زیاده مستحق ہے کہ تم اس کا ڈر رکھو بشرطیکہ تم ایمان والے ہو۔
حواشی
(1) أَلا حرف تحضیض ہے، جس سے رغبت دلائی جاتی ہے، اللہ تعالٰی مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دے رہا ہے۔(2) اس سے مراد دارالندوہ کی مشاورت ہے جس میں رؤسائے مکہ نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کے جلا وطن کرنے، قید کرنے یا قتل کرنے کی تجویزوں پر غور کیا۔
(3) اس سے مراد یا تو بدر کی جنگ میں مشرکین مکہ کا رویہ ہے کہ وہ اپنے تجارتی قافلے کی حفاظت کے لئے گئے، لیکن اس کے باوجود کہ انہوں دیکھ لیا کہ وہ قافلہ بچ کر نکل گیا ہے وہ بدر کے مقام پر مسلمانوں سے لڑنے کی تیاری کرتے اور چھیڑ خانی کرتے رہے، جس کے نتیجے میں بالآخر جنگ ہو کر رہی۔ یا اس سے مراد قبیلہ بنی بکر کی وہ امداد ہے جو قریش نے ان کی کی، جب کہ انہوں نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے حلیف قبیلے خزاعہ پر چڑھائی کی تھی دراں حالیکہ قریش کی یہ امداد معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔