Wa izaa maaa unzilat Sooratun nazara ba`duhum ilaa ba`din hal yaraakum min ahadin summman sarafoo; sarafal laahu quloobahum bi annahum qawmul laa yafqahoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگتے ہیں (اور پوچھتے ہیں کہ) بھلا تمہیں کوئی دیکھتا ہے پھر پھر جاتے ہیں۔ خدا نے ان کے دلوں کو پھیر رکھا ہے کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ سمجھ سے کام نہیں لیتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا مَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ﴾ فيها عيبُ المنافقين ﴿نَّظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ﴾ عندَ تعريضِ النبيِّ صلى الله عليه وسلم بنفاقهم؛ يريدونَ الهربَ، يقولونَ: ﴿هَلْ يَرَاكُم مِّنْ أَحَدٍ﴾ من المؤمنين إنْ قمتُم من المسجد ﴿ثُمَّ انصَرَفُواْ﴾ عن مكانِهم خارجين ﴿صَرَفَ اللّهُ قُلُوبَهُم﴾ عن الهدى، وهو يحتملُ الإخبارَ والدعاءَ، ذلك: ﴿بِأَنَّهُمْ﴾ بسببِ أنهم ﴿قَوْمٌ لاَّ يَفْقَهُون﴾ لسوءِ فهمِهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو ایک دوسرے کو دیکھنے لگتے ہیں کہ تم کو کوئی دیکھتا تو نہیں پھر چل دیتے ہیں۱ اللہ تعالیٰ نے ان کا دل پھیر دیا ہے اس وجہ سے کہ وه بے سمجھ لوگ ہیں۔<br>۲
حواشی
(1) یعنی ان کی موجودگی میں سورت نازل ہوتی جس میں منافقین کی شرارتوں اور سازشوں کی طرف اشارہ ہوتا تو پھر یہ دیکھ کر کہ مسلمان انہیں دیکھ تو نہیں رہے، خاموشی سے کھسک جاتے۔(2) یعنی آیات الٰہی میں غور و تدبر نہ کرنے کی وجہ سے اللہ نے ان کے دلوں کو خیر اور ہدایت سے پھیر دیا ہے۔