Law kaana `aradan qareebanw wa safaran qaasidal lattaba`ooka wa laakim ba`udat `alaihimush shuqqah; wa sayahlifoona billaahi lawis tata`naa lakharajnaa ma`akum; yuhlikoona anfusahum wal laahu ya`lamu innahum lakaa ziboon
ترجمہ (جالندھری)
اگر مالِ غنیمت سہل الحصول اور سفر بھی ہلکا سا ہوتا تو تمہارے ساتھ (شوق سے) چل دیتے۔ لیکن مسافت ان کو دور (دراز) نظر آئی (تو عذر کریں گے) ۔ اور خدا کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو آپ کے ساتھ ضرور نکل کھڑے ہوتے یہ (ایسے عذروں سے) اپنے تئیں ہلاک کر رہے ہیں۔ اور خدا جانتا ہے کہ جھوٹے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ونزلَ في المنافقين الذين تخلَّفوا عن غزوةِ تبوكَ: ﴿لَوْ كَانَ﴾ ما تَدْعوهم إليه يا محمدُ ﴿عَرَضًا قَرِيبًا﴾ نفعًا دنيويًّا سهلَ المأخَذِ ﴿وَسَفَرًا قَاصِدًا﴾ سهلًا غيرَ شاقٍّ ﴿لاَّتَّبَعُوكَ﴾ فخَرَجوا معك ﴿وَلَـكِن بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَّةُ﴾ المسافةُ ﴿وَسَيَحْلِفُونَ﴾ أي: المخلَّفون ﴿بِاللّهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا﴾ لو كانَ لنا استطاعةُ العدَّةِ والبدَنِ ﴿لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ يُهْلِكُونَ أَنفُسَهُمْ﴾ باليمينِ الكاذبة ﴿وَاللّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُون﴾ لأنهم كانوا مستطيعين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر جلد وصول ہونے واﻻ مال واسباب ہوتا۱ اور ہلکا سفر ہوتا تو یہ ضرور آپ کے پیچھے ہو لیتے<br>۲ لیکن ان پر تو دوری اور دراز کی مشکل پڑ گئی۔ اب تو یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں قوت وطاقت ہوتی تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ نکلتے، یہ اپنی جانوں کو خود ہی ہلاکت میں ڈال رہے ہیں<br>۳ ان کے جھوٹا ہونے کا سچا علم اللہ کو ہے۔
حواشی
(1) یہاں سے ان لوگوں کا بیان شروع ہو رہا ہے جنہوں نے عذر اور معذرت کر کے نبی (صلى الله عليه وسلم) سے اجازت لے لی تھی دراں حالانکہ ان کے پاس حقیقت میں کوئی عذر نہیں تھا۔ ”عَرَضٌ“ سے مراد جو دنیاوی منافع سامنے آئیں مطلب ہے مال غنیمت۔(2) یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ شریک جہاد ہوتے۔ لیکن سفر کی دوری نے انہیں حیلے تراشنے پر مجبور کر دیا۔
(3) یعنی جھوٹی قسمیں کھا کر۔ کیونکہ جھوٹی قسم کھانا گناہ کبیرہ ہے۔