Infiroo khifaafanw wa siqaalanw wa jaahidoo bi amwaalikum wa anfusikum fee sabeelil laah; zaalikum khairul lakum in kuntum ta`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
تم سبکبار ہو یا گراں بار (یعنی مال و اسباب تھوڑا رکھتے ہو یا بہت، گھروں سے) نکل آؤ۔ اور خدا کے رستے میں مال اور جان سے لڑو۔ یہی تمہارے حق میں اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿انْفِرُواْ خِفَافًا وَثِقَالاً﴾ أي: خَفَّ عليكم ذلك أو ثَقُلَ؛ أي: لا تتخلَّفوا عن الغزوِ ﴿وَجَاهِدُواْ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللّهِ﴾ وصفٌ لأكملِ ما يكونُ من الجهادِ وأنفعِه عند الله، فحضَّ على كمالِ الأوصافِ، وقُدِّمتِ الأموالُ في الذِّكرِ؛ إذ هي أولُ مصرِفٍ وقتَ التجهيزِ، فرُتِّبَ الأمرُ كما هو في نفسِه ﴿ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ﴾ للفوزِ برضوانِ الله، وغلبةِ العدوِّ، ووراثةِ الأرضِ ﴿إِن كُنتُمْ تَعْلَمُون﴾ تنبيهٌ وهزٌّ للنفوس.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
نکل کھڑے ہو جاؤ ہلکے پھلکے ہو تو بھی۱ اور بھاری بھر کم ہو تو بھی، اور راه رب میں اپنی مال وجان سے جہاد کرو، یہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم میں علم ہو۔
حواشی
(1) اس کے مختلف مفہوم بیان کئے گئے ہیں مثلًا انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر خوشی سے یا ناخوشی سے غریب ہو یا امیر جوان ہو یا بوڑھا پیادہ ہو یا سوار عیال دار ہو یا اہل و عیال کے بغیر۔
وہ پیش قدمی کرنے والوں میں سے ہو یا پیچھے لشکر میں شامل۔
امام شوکانی فرماتے ہیں آیت کا حمل تمام معافی پر ہو سکتا ہے، اس لئے کہ آیت کے معنی یہ ہیں کہ تم کوچ کرو، چاہے نقل و حرکت تم پر بھاری ہو یا ہلکی ۔
اور اس مفہوم میں مذکورہ تمام مفاہیم آجاتے ہیں۔