قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ التوبہ

سورۃ التوبہ آیت ۴۰ کی تفسیر

Surah Tauba Ayat 40 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ ثَانِىَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِى الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَٰحِبِهِۦ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۖ فَأَنزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُۥ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ السُّفْلَىٰ ۗ وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِىَ الْعُلْيَا ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ٤٠

Illaa tansuroohu faqad nasarahul laahu iz akhrajahul lazeena kafaroo saaniyasnaini iz humaa filghaari iz yaqoolu lisaahibihee la tahzan innnal laaha ma`anaa fa anzalallaahu sakeenatahoo `alaihi wa aiyadahoo bijunoodil lam tarawhaa wa ja`ala kalimatal lazeena kafarus suflaa; wa Kalimatul laahi hiyal `ulyaa; wallaahu `Azeezun Hakeem

ترجمہ (جالندھری)

اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو گے تو خدا اُن کا مددگار ہے (وہ وقت تم کو یاد ہوگا) جب ان کو کافروں نے گھر سے نکال دیا۔ (اس وقت) دو (ہی ایسے شخص تھے جن) میں (ایک ابوبکرؓ تھے) اور دوسرے (خود رسول الله) جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تو خدا نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مدد دی جو تم کو نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کی بات کو پست کر دیا۔ اور بات تو خدا ہی کی بلند ہے۔ اور خدا زبردست (اور) حکمت والا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِلاَّ تَنصُرُوهُ﴾ بالنَّفيرِ معه ﴿فَقَدْ نَصَرَهُ اللّهُ﴾ هذا إعلامٌ من اللهِ أنه المتكفِّلُ بنصْرِه كما نصَرَه ﴿إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُواْ﴾ من مكة حينَ مكروا به، وهَمُّوا بقتلِه ﴿ثَانِيَ اثْنَيْنِ﴾ أحدَ اثنينِ، والمرادُ: النبيُّ صلى الله عليه وسلم ، وأبو بكررضي الله عنه ﴿إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ﴾ نَقْبٍ في جبلِ ثَورٍ بمكةَ، مكَثا فيه ثلاثًا ﴿إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ﴾ هو أبو بكرٍ ﴿لاَ تَحْزَنْ إِنَّ اللّهَ مَعَنَا﴾ أي: بالرعايةِ والحِفْظِ ﴿فَأَنزَلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ﴾ طُمأنينَتَهُ ﴿عَلَيْهِ﴾ على أبي بكرٍ ﴿وَأَيَّدَهُ﴾ أي: قَوَّى النبيَّ صلى الله عليه وسلم ﴿بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا﴾ همُ الملائكةُ، صرَفوا الكفارَ عن رؤيتِهما في الغارِ، وألقَوا الرعبَ في قلوبِ الكفارِ يومَ بدرٍ والأحزابِ وحُنينٍ ﴿وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُواْ﴾ هي دعوتُهم إلى الكفرِ ﴿السُّفْلَى﴾ المنخفضةَ المغلوبةَ ﴿وَكَلِمَةُ اللّهِ﴾ دعوتهُ إلى الإيمانِ ﴿هِيَ الْعُلْيَا﴾ العاليةُ ﴿وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكِيم﴾ في أمرِه وتدبيرِه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اگر تم ان (نبی صلی اللہ علیہ وسلم) کی مدد نہ کرو تو اللہ ہی نے ان کی مدد کی اس وقت جبکہ انہیں کافروں نے (دیس سے) نکال دیا تھا، دو میں سے دوسرا جبکہ وه دونوں غار میں تھے جب یہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۱ ، پس جناب باری نے اپنی طرف سے تسکین اس پر نازل فرما کر ان لشکروں سے اس کی مدد کی جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں<br>۲، اس نے کافروں کی بات پست کر دی اور بلند وعزیز تو اللہ کا کلمہ<br>۳ ہی ہے، اللہ غالب ہے حکمت واﻻ ہے۔

حواشی

(1) جہاد سے پیچھے رہنے یا اس سے جان چھڑانے والوں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر تم مدد نہیں کرو گے تو اللہ تعالٰی تمہاری مدد کا محتاج نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی نے اپنے پیغمبر کی مدد اس وقت بھی کی جب اس نے غار میں پناہ لی تھی اور اپنے ساتھی (یعنی حضرت ابو بکر صدیق رضي الله عنه) سے کہا تھا ”غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے“ اس کی تفصیل حدیث میں آئی ہے۔ ابو بکر صدیق (رضي الله عنه) فرماتے ہیں کہ جب ہم غار میں تھے تو میں نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے کہا اگر ان مشرکین نے (جو ہمارے تعاقب میں ہیں) اپنے قدموں پر نظر ڈالی تو یقینا ہمیں دیکھ لیں گے حضرت نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”يَا أَبَا بَكْرٍ! مَا ظَنُّكَ بِاثْنَينَ اللهُ ثَالِثُهُمَا“ (صحيح بخاري- تفسير سورة التوبة) ”اے ابو بکر! تمہارا ان دو کے بارے میں کیا خیال ہے جن کا تیسرا اللہ کی مدد اور اس کی نصرت جن کو شامل حال ہے“۔
(2) یہ مدد کی وہ دو صورتیں بیان فرمائی ہیں جن سے اللہ کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کی مدد فرمائی گئی۔ ایک سکینت، دوسری فرشتوں کی تائید۔
(3) کافروں کے کلمے سے شرک اور کلمۃ اللہ سے توحید مراد ہے۔ جس طرح ایک حدیث میں بیان فرمایا گیا ہے۔ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) سے پوچھا گیا کہ ایک شخص بہادری کے جوہر دکھانے کے لئے لڑتا ہے، ایک قبائلی عصبیت و حمیت میں لڑتا ہے، ایک اور ریاکاری کے لئے لڑتا ہے۔ ان میں سے فی سبیل اللہ لڑنے والا کون ہے، آپ نے فرمایا ”
جو اس لئے لڑتا ہے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے، وہ فی سبیل اللہ ہے“۔ (صحيح بخاري، كتاب العلم ، باب من سأل وهو قائم - عالما جالسا ومسلم، كتاب الإمارة ، باب من قاتل لتكون كلمة الله هي العليا)
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ