Illaa tanfiroo yu`az zibkum `azaaban aleemanw wa yastabdil qawman ghairakum wa laa tadurroohu shai`aa; wal laahu `alaa kulli shai`in Qadeer
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر تم نہ نکلو گے تو خدا تم کو بڑی تکلیف کا عذاب دے گا۔ اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا کر دے گا (جو خدا کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم أوعَدَهم على تركِ الجهادِ، فقال: ﴿إِلاَّ﴾ أي: إنْ لم ﴿تَنفِرُواْ يُعَذِّبْكُمْ﴾ في الآخرةِ ﴿عَذَابًا أَلِيمًا﴾ وقيلَ: هو احتباسُ المطرِ عنهم في الدنيا ﴿وَيَسْتَبْدِلْ﴾ بكم ﴿قَوْمًا غَيْرَكُمْ﴾ خيرًا منكم وأطوعَ؛ كأهلِ اليمنِ، وأبناءِ فارس ﴿وَلاَ تَضُرُّوهُ شَيْئًا﴾ لأنه الغنيُّ عن العالمين، أي: وإنما تضرُّون أنفسكم.
وقيل: الضميرُ للرسول صلى الله عليه وسلم ، أي: ولا تضرُّوه؛ لأن الله وعَدَه النصرَ، ووعدُهُ كائنٌ لا محالةَ ﴿وَاللّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير﴾ فيقدِرُ على النُّصرةِ بلا مَدَدٍ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر تم نے کوچ نہ کیا تو تمہیں اللہ تعالیٰ دردناک سزا دے گا اور تمہارے سوا اور لوگوں کو بدل ﻻئے گا، تم اللہ تعالی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۱ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
حواشی
(1) روم کے عیسائی بادشاہ ہرقل کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ مسلمانوں کے خلاف لڑائی کی تیاری کر رہا ہے چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی اس کے لئے تیاری کا حکم دے دیا۔
یہ شوال سن 9/ ہجری کا واقعہ ہے۔
موسم سخت گرمی کا تھا اور سفر بہت لمبا تھا۔
بعض مسلمانوں اور منافقین پر یہ حکم گراں گزرا، جس کا اظہار اس آیت میں کیا گیا ہے اور انہیں زجر و توبیخ کی گئی ہے۔
یہ جنگ تبوک کہلاتی ہے جو حقیقت میں ہوئی نہیں۔
20 روز مسلمان ملک شام کے قریب تبوک میں رہ کر واپس آگئے۔
اس کو جیش العسرۃ کہا جاتا ہے کیونکہ اس لمبے سفر میں اس لشکر کو کافی دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
”اثَّاقَلْتُمْ“ یعنی سستی کرتے اور پیچھے رہنا چاہتے ہو۔
اس کا مظاہرہ بعض لوگوں کی طرف سے ہوا لیکن اس کو منسوب سب کی طرف کر دیا گیا (فتح القدیر)