Kaifa yakoonu lilmush rikeena `ahdun `indallaahi wa `inda Rasoolihee illal lazeena `aahattum `indal Masjidil Haraami famas taqaamoo lakum fastaqeemoo lahum; innallaaha yuhibbul muttaqeen
ترجمہ (جالندھری)
بھلا مشرکوں کے لیے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) خدا اور اس کے رسول کے نزدیک عہد کیونکر (قائم) رہ سکتا ہے ہاں جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے نزدیک عہد کیا ہے اگر وہ (اپنے عہد پر) قائم رہیں تو تم بھی اپنے قول وقرار (پر) قائم رہو۔ بےشک خدا پرہیز گاروں کو دوست رکھتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ﴾ استفهامٌ بمعنى الإنكارِ والاستبعادِ، المعنى: ممتنعٌ ثبوتُ عهدٍ للمشركين ﴿عِندَ اللّهِ وَعِندَ رَسُولِهِ﴾ وهم يَغْدِرُونَ وينقُضونَ العهدَ، ثم استثنى فقال: ﴿إِلاَّ الَّذِينَ عَاهَدتُّمْ عِندَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ وهم بعضُ القبائل الذين كانوا قد دخَلُوا في عهدِ قريشٍ يومَ الحُديبيةِ، فأمرَ بإتمامِ العهدِ لمن لم ينقُضْ، وهم بنو ضمرةَ ﴿فَمَا اسْتَقَامُواْ لَكُمْ﴾ أي: فما قاموا على الوفاء بعهدِكم ﴿فَاسْتَقِيمُواْ لَهُمْ﴾ فأقيموا لهم على مثلِ ذلك ﴿إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
مشرکوں کے لئے عہد اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کیسے ره سکتا ہے سوائے ان کے جن سے تم نے عہد وپیمان مسجد حرام کے پاس کیا ہے۱ ، جب تک وه لوگ تم سے معاہده نبھائیں تم بھی ان سے وفاداری کرو، اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت رکھتا ہے۔<br>۲
حواشی
(1) یہ استہفام نفی کے لئے ہے، یعنی جن مشرکین سے تمہارا معاہدہ ہے، ان کے علاوہ اب کسی سے معاہدہ باقی نہیں رہا ہے۔(2) یعنی عہد کی پاسداری، اللہ کے ہاں بہت پسندیدہ امر ہے۔ اس لئے معاملے میں احتیاط ضروری ہے۔