قَالُوا۟ طَٰٓئِرُكُم مَّعَكُمْ ۚ أَئِن ذُكِّرْتُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ ١٩
Qaaloo taaa`irukum ma`akum; a`in zukkirtum; bal antum qawmum musrifoon
ترجمہ (جالندھری)
انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالُوا طَائِرُكُمْ﴾ شؤمُكم ﴿مَعَكُمْ﴾ بكفرِكم ﴿أَئِن ذُكِّرْتُم﴾ وُعظتُم ﴿بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُون﴾ مشركون مجاوِزون الحدَّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی۱ ہے، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو.
حواشی
(1) یعنی وہ تو تمہارے اپنے اعمال بد کا نتیجہ ہے جو تمہارے ساتھ ہی ہے نہ کہ ہمارے ساتھ۔