وَجَآءَ مِنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَٰقَوْمِ اتَّبِعُوا۟ الْمُرْسَلِينَ ٢٠
Wa jaaa`a min aqsal madeenati rajuluny yas`aa qaala yaa qawmit tabi`ul mursaleen
ترجمہ (جالندھری)
اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَجَاء مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ﴾ وهو حبيبٌ النجار، وكان قد آمَنَ بالرسلِ ﴿يَسْعَى﴾ يشتدُّ عَدوًا؛ ليُعلِمَ الرسلَ بذلك ﴿قَالَ﴾ لقومه: ﴿يَاقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ایک شخص (اس) شہر کے آخری حصے سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم! ان رسولوں کی راه پر چلو.۱
حواشی
(1) یہ شخص مسلمان تھا، جب اسے پتہ چلا کہ قوم پیغمبروں کی دعوت کو نہیں اپنا رہی ہے، تو اس نے آکر رسولوں کی حمایت اور ان کے اتباع کی ترغیب دی۔