وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا۟ تَعْقِلُونَ ٦٢
Wa laqad adalla minkum jibillan kaseeraa; afalam takoonoo ta`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلاًّ﴾ خَلْقًا ﴿كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ﴾ ما حلَّ بهم فتُؤمنوا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
شیطان نے تو تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے.۱
حواشی
(1) یعنی اتنی عقل بھی تمہارے اندر نہیں کہ شیطان تمہارا دشمن ہے، اس کی اطاعت نہیں کرنی چاہئے۔
اور میں تمہارا رب ہوں، میں ہی تمہیں روزی دیتا ہوں اور میں ہی تمہاری رات دن حفاظت کرتا ہوں لہٰذا تمہیں میری نافرمانی نہیں کرنی چاہئے۔
تم شیطان کی عداوت کو اور میرے حق عبادت کو نہ سمجھ کر نہایت بےعقلی اور نادانی کا مظاہرہ کر رہے ہو۔